آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منیبہ علی نے پاکستان کی طرف سے پہلی سینچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
منیبہ علی نے یہ کارنامہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سرانجام دیا۔
یہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں پہلی سینچری ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ منیبہ علی جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔
Sensational from Muneeba Ali
— ICC (@ICC) February 15, 2023
It’s the highest score of the tournament so far!
And the first century ever in Women’s T20Is for Pakistan!
Follow LIVE : https://t.co/g33hUCdnPV#PAKvIRE | #T20WorldCup | #TurnItUp pic.twitter.com/mYVqjSOUb9
منیبہ علی نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اس اننگز کی بدولت پاکستان ٹیم 165 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
اننگز کے بعد منیبہ علی کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی سینچری کے قریب پہنچیں تو انہیں یہی پیغام دیا گیا کہ ’آپ سینچری کی کوشش کریں کیونکہ ایسا موقع بار بار نہیں آتا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنی اننگز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ایکسٹرا کوور کے اوپر سے جو شاٹ انہوں نے کھیلی وہ ان کی پسندیدہ شاٹ ہے۔‘
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انڈیا کے خلاف میچ میں بسمہ معروف اور عائشہ نسیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ منیبہ علی صرف 12 رنز ہی بنا سکی تھیں۔