پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آٹھ، 10 اور 11 مارچ کو ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ویمنز لیگ کے نمائشی میچوں کے لیے 11 کمنٹیٹرز اور دو پریزینٹرز کے پینل کی تصدیق کردی ہے۔
خواتین کے میچ دوپہر دو بجے اور اس کے بعد مردوں کے میچز شام سات بجے شروع ہوں گے۔
ان ٹی ٹوئنٹی میچز میں سات ممالک کے 10 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔
نمائشی میچوں کے دوران کمنٹری پینل میں ثنا میر، عروج ممتاز، مرینا اقبال، وقار یونس، ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، مارک بوچر، سکندر بخت اور سائمن ڈول شامل ہوں گے۔ جبکہ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ میزبان ہوں گے۔
ان نمائشی میچوں میں دو ٹیمیں ایمازون اور سپر ویمن حصہ لیں گی۔
ایمازون کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جن کی ٹیم میں آئرلینڈ کی لورا ڈیلینی، انگلینڈ کی ڈینی واٹ، مایا بوچیر اور ٹیمی بیومونٹ اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف شامل ہیں۔
سپر ویمنز کی کپتان ندا ڈار ہوں گی اور ان کی ٹیم سری لنکا کی چماری اتھاپتھو، انگلینڈ کی لارین ون فیلڈ ہل، بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم، جنوبی افریقہ کی لورا وولوارٹ اور نیوزی لینڈ کی لیا تاہوہو شامل ہیں۔
مزید برآں ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ کوریج میں 30 کیمرے شامل ہوں گے، جو بگی کیم کے ساتھ، پاکستان کے اندر اور باہر شائقین کے لیے بہترین مناظر پیش کریں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ہاک آئی اور الٹرا ایج فیصلے کے جائزے کے لیے استعمال ہونے والے سسٹم (ڈی آر ایس) ٹیکنالوجی کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان میں کرکٹ شائقین ویمنز لیگ کے نمائشی میچز اے سپورٹس اور پی ٹی وی سپورٹس پر دیکھ سکیں گے جبکہ دنیا بھر کے ناظرین کے لیے لائیو سٹریمنگ پی سی بی اور پی ایس ایل یوٹیوب چینلز پر دستیاب ہو گی۔
دنیا بھر کے ناظرین فاکس سپورٹس (آسٹریلیا)، ولو ٹی وی (شمالی امریکہ)، فلوسپورٹس(کیریبین)، سکائی سپورٹس (برطانیہ)، سکائی سپورٹس نیوزی لینڈ (نیوزی لینڈ)، سپر سپورٹس (سب صحارا افریقہ) اور کرک لائف اتصالات اور سٹارزپلے (مینا) پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔
نان براڈکاسٹ خطوں میں نمائشی میچز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک چینلز پر دستیاب ہوں گے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2023
شیڈول:
پہلا میچ آٹھ مارچ دوپہر دو بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شوزب رضا اور سلیمہ امتیاز (آن فیلڈ امپائر)، طارق رشید (تھرڈ امپائر) اور حمیرا فرح فورتھ امپائر ہیں۔ محمد انیس (میچ ریفری)
دوسرا میچ10 مارچ دوپہر دو بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شوزب رضا اور حمیرا فرح (آن فیلڈ امپائر)، طارق رشید (تھرڈ امپائر)، سلیمہ امتیاز (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری) ہوں گے۔
تیسرا میچ11 مارچ کو دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں طارق رشید اور سلیمہ امتیاز (آن فیلڈ امپائر)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) اور حمیرا فرح (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری) ہوں گے۔
تین میچوں پر مشتمل ویمنز لیگ کو سوشل میڈیا پر بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔ 78 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مرینہ اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’بالآخر یہ ہو رہا ہے، میں بہت پرجوش ہوں۔‘
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’ٹیم سپر وومن اپنے نام کی طرح ہے، ان کا لائن اپ دیکھیں۔ بہت مضبوط ٹیم ہے۔ کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار کے لیے نیک تمنائیں۔‘
Soo excited. Finally
— Marina Iqbal (@MarinaMI_24) March 5, 2023
Wow Super Women stands by the name, look at the lineup. Such a strong side.
All the best to the captains @maroof_bismah n @CoolNidadar #LevelPlayingField https://t.co/8Yw6ArcfQx
عزیر نامی صارف نے جنوبی افریقی کھلاڑی لارا ولوارٹ کو سراہتے ہوئے لکھا کہ انہیں پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہوئی، وہ کلین سٹرائیکر ہیں، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ان کے شاٹس سے ضرور لطف اندوز ہوگا، وہ شائقین کو محظوظ کریں کی۔
Good to see Laura Wolvaardt in there, she is a clean striker of the cricket ball.
— Uzair Arif (@UzairArif_cric) March 4, 2023
Pindi Cricket Stadium will surely enjoy her shots in the stadium, she will keep the crowd entertained.
ٹوئٹر صارف ارہام نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے سوال کرتے ہوئے لکھا، ’کیا اس سال ویمن سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد ہو سکتا ہے؟
Can we have ist edition of #WomenSuperLeague this year ? @najamsethi sir ?
— Arham Khan (@ArhamKh47627040) March 5, 2023
علی شہزاد نے اپنی ٹویٹ میں پی سی بی کے اس نئے قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’مستقبل میں ہم پی ایس ایل ویمن لیگ بھی کروا سکتے ہیں۔ امید ہے کہ اس میں مجموعی طور پر کامیابی حاصل ہو گی۔‘
Really Nice work .
— Alishahzad hassan (@Alishehzad666) March 5, 2023
In future we can conduct PSL women's league Also .
Hope this Got Success and Appreciated All over
Best of luck
وزیر نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’اب پاکستان کی خواتین کی اپنی لیگ ہونی چاہیے، خاص طور پر اب جب کہ ویمن پریمیئر لیگ ان کے بغیر کھیلی جا رہی ہے۔‘
Now Pakistan girls deserve their own league even more when wpl is getting played without them. Can't wait for these exhibition games #LevelPlayingField pic.twitter.com/i6zNqTTBCt
— WAZIR (@156kph) March 6, 2023
عبداللہ اقبال نے ویمن لیگ کی ٹرافی کو یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹرافی سے تشبیہ دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ بہترین ٹیم جیتے گی۔
Wow the trophy looks the same like the uefa women champions league trophy.Good luck to both teams and may the best team win
— Abdullah iqbal (@Abdulla77067931) March 6, 2023