افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، افغان ٹیم کا کپتان لیگ سپنر راشد خان کو مقرر کیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ 17 رکنی سکواڈ شارجہ میں 24 مارچ سے 27 مارچ تک پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیزیر کھیلے گا۔
افغانستان کے سکواڈ میں بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے صدیق اللہ اٹل کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اس سیریز سے اپنے بین الااقوامی کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
ANNOUNCEMENT
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) March 21, 2023
AfghanAtalan's Lineup Revealed for the three-match T20I series against @TheRealPCB.
More Details : https://t.co/jW1OzALbjN#AfghanAtalan | #AFGvPAK2023 | #LobaBaRangRawri pic.twitter.com/7Vp9Uewrr4
افغانستان کے سابق کپتان اور تجربہ کار کھلاڑی محمد نبی کو بھی سکواڈ میں واپس شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
افغانستان کے سکواڈ میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان راشد خان، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اٹل، نجیب اللہ زادران، عثمان غنی، افسر زازائی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمٰن، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوین الحق شامل ہیں۔
سکواڈ میں جن کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ان میں جارحانہ انداز سے بلے بازی کرنے والے اوپنر حضرت اللہ زازئی اور رحمت شاہ شامل ہیں جبکہ نجات مسعود اور ظاہر خان کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر سکواڈ میں رکھا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چند نئے ناموں کو قومی سکواڈ میں جگہ دی ہے۔
اس سیریز میں کپتان بابراعظم کو آرام دیتے ہوئے شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Pakistan squad for T20I series against Afghanistan in Sharjah #AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/gzObBOQ25K
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 13, 2023
جن کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
جبکہ جن کھلاڑیوں کو سکواڈ سے نکال دیا گیا ہے ان میں آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔
’ہم اپنی دوستی اور کھیل کا جذبہ دکھانا چاہتے ہیں‘
افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان کے مطابق ’ہماری ٹیم ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کرتی رہی ہے اور ہم نے دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اچھے مقابلے کے لیے پر امید ہیں کیوں کہ دونوں اقوام کے مداح پرجوش ہیں اور اپنی ٹیم کی شدت سے حمایت کرتے ہیں۔ پڑوسی کے طور پر ہمارے درمیان ایک خصوصی تعلق ہے اور ہم اپنی کرکٹ کی صلاحیتیں اور دوستی اور کھیل کا جذبہ دکھانا چاہتے ہیں۔‘
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 24 مارچ، دوسرا 26 مارچ اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔