بہت سے ناظرین کے لیے جمعے کا مطلب تھا مسجد الحرام میں شیخ علی احمد ملا کی آواز میں اذان سننا جنہیں ان کے مداح ’بلال الحرام‘ کہتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے محمد رقیب الحسن نے شیخ علی احمد ملا سے ملتے جلتے انداز میں اذان دے کر روزہ داروں کے لیے کعبہ شریف کی یاد تازہ کر دی۔
رقیب ایک امام مسجد ہیں جو محراب چھوڑ کر عطرالکلام کے میناروں پر کھڑے ہوئے۔
انہوں نے اپنے ملک بنگلہ دیش میں قرآن کی تعلیم حاصل کی اور پھر قطر کی ایک مسجد میں نماز کی امامت کے لیے چلے گئے۔
انہوں نے پہلی بار مصر میں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی لیکن وہ قرآن پاک کے مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔
لہٰذا وہ عطر الکلام میں اذان کی طرف آئے اور اپنے برطانوی حریف ابراہیم محمد سے ہارنے کے باوجود وہ آنے والے برسوں میں اس مقابلے میں واپسی اور انعام جیتنے کے لیے کوشش کرتے رہے۔ یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا انعام ہے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اقدامات میں سے ایک عطر الکلام ٹی وی شو میں بین الاقوامی قرات و اذان مقابلے کا آغاز ہوا، جس کے بعد شو کی پہلی قسط کے دوران مقابلے کا طریقہ کار اور شرکا کو متعارف کرایا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عطر الکلام ٹی وی شو کا دوسرا ایڈیشن گذشتہ روز شروع ہوا ہے۔
اس شو کے شرکا، تلاوت، صوتیات اور مقام کے اصولوں کے ماہرین پر مشتمل جیوری کے سامنے خوبصورت آواز میں قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں۔
تلاوت قرآن پاک کے پہلے راؤنڈ میں سعودی امیدوارعبدالعزیزحسن الفقیہ نے شرکت کی جو ایک خوبصورت حجازی آواز رکھتے ہیں۔
عبدالعزیزحسن الفقیہ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور فلسطینی نژاد اپنے امریکی حریف یاسرعمر شاہین کو ہرا کر اس ٹریک میں پہلے کوالیفائر بن گئے۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ایم بی سی ون اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر روزانہ نشر ہونے والے اس مقابلے کا مقصد تلاوت قرآن پاک اور اذان میں ممتاز آوازوں کو سامنے لانا اور جیوری کے پیشہ ورانہ مشاہدات کے ذریعے شرکا اور ناظرین کے علم کو بہتر بنانا ہے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کیا ہے؟
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) سعودی وژن 2030 کے مطابق مملکت میں تفریحی شعبے کو منظم اور ترقی دینے اور مملکت کے تمام خطوں میں معاشرے کے تمام طبقوں کے لیے ا تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے کاموں کو انجام دینے کے لیے قائم کی گئی تھی۔