پاکستان سے جیت پر افغان کھلاڑیوں کے لیے آئی فون، ڈالروں کا انعام

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، سیریز میں افغان ٹیم کو برتری حاصل ہے۔

26 مارچ 2023 کی اس تصویر میں افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک انداز (افغان کرکٹ بورڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ)

پاکستان کی نوجوانوں پر مبنی کرکٹ ٹیم نے ہمسایہ ملک افغانستان کے لیے شارجہ میں جاری سیریز کو یادگار اور تاریخی تو بنا دیا لیکن کیا وہ آج کا آخری میچ جیت کر عزت بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے یا سیریز کلین سویپ ہونے دیں گے؟

افغانستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ چھ وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ اتوار (26 مارچ) کی رات شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میں 131 رنز کا ہدف آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے افغان ٹیم نے سیریز میں برتری حاصل کی۔

یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان لگاتار تین ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آخری میچ آج (27 مارچ کو) ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اکثر پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے دونوں میچوں میں کافی خراب کارکردگی دکھائی، جس کی وجہ سے پاکستان دونوں میچوں کی ابتدا میں ہی دباؤ میں آیا اور بالآخر میچ بھی ہار گیا۔

دیکھنا یہ ہے کہ کپتان شاداب خان کس حد تک آخری اہم میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف جیت پر افغانستان میں خوشیاں منائی جا رہی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جدید ترین ماڈل آئی فون اور قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کے لیے تین ہزار ڈالر، ریزرو کھلاڑیوں کے لیے دو ہزار ڈالر اور ایڈمن سٹاف کے لیے ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

اس جیت پر افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا حال کچھ یہ تھا۔

سوشل میڈیا پر افغان اس تاریخی جیت پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مشہور افغان کرکٹ فین وگمہ ایوبی نے اپنے فالورز کو مبارک باد کچھ یوں دی۔

 

وگمہ کو انڈین میڈیا نے ماضی میں بڑی کوریج دی ہے۔ ادھر شارجہ گراؤنڈ میں موجود افغان بچوں نے بھی خوب خوشی منائی۔

دو ہاروں کے بعد مبصرین کے تنقید کے نشتر اب کپتان شاداب خان کی جانب چل رہے ہیں۔ کرکٹ کمنٹیٹر اور تجزیہ کار کے آصف کا کہنا ہے کہ شاداب نے باولوں کا استعمال درست نہیں کیا۔

مکی آرتھر نے نوجوان پاکستانی ٹیلنٹ کا تجزیہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ صائم، عبداللہ اور حارث میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن یہ معلوم ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ فرنچائز کرکٹ کے مقابلہ میں مختلف دباؤ اور ذمہ داریاں لاتی ہے۔ انہیں تیار کریں، انہیں وقت دیں اور انہیں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا موقع دیں اور وہ کامیاب ہوں گے۔

شاداب خان کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ پاؤر پلے میں تین وکٹیں کھونے کے بعد 70 فیصد میچ ٹیم ہار جاتی ہے۔

معروف پاکستانی کمنٹیٹر زینب عباس کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم ہی بہتر تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ