الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جب کہ کاغذات نامزدگی میں اپیلیں تاریخ 10 اپریل تک دائر کی جا سکیں گی۔

یہ وہی شیڈول ہے جو گذشتہ روز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں دیا تھا (انڈپینڈنٹ اردو)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے 14 مئی کو انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جب کہ کاغذات نامزدگی میں اپیلیں تاریخ 10 اپریل تک دائر کی جا سکیں گی۔

شیڈول میں لکھا ہے کہ اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی۔

اس کے علاوہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

یہ وہی شیڈول ہے جو گذشتہ روز سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں پیش کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہی پروگرام خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہو گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 21 فروری کو یہ کہہ کر پنجاب کے انتخابات آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دیے تھے کہ 30 اپریل کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں ہو سکتے اس لیے پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ آٹھ اکتوبر کو ہوں گے۔

مگر اسے سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ پاکستان کا آئین انتخابات کو 90 روز سے آگے جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور غیر آئینی حکم دیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 اپریل تک جمع کرائے جائیں گے اور حتمی فہرست 19 اپریل جبکہ انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک وفاقی حکومت کو صوبائی انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کا حکم دیا تھا۔

تاہم وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔

فی الحال واضح نہیں ہے کہ وفاقی حکومت 14 مئی کو انتخابات کروانے میں مدد دے گی یا نہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست