بریڈفرڈ: چھ دہائیوں سے ’حلال‘ کھانے بنانے والا سویٹ سینٹر

سویٹ سینٹر کو کئی قومی اور مقامی ایوارڈز مل چکے ہیں اور اسے چلانے والے وقار علی مغل بھی بریڈفورڈ کے بہترین شیف کا سالانہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

بریڈفرڈ کے سویٹ سینٹر ریسٹورنٹ کا شمار برطانیہ کے صف اول کے ریستورانوں میں ہوتا ہے جہاں جنوبی ایشیا کے روایتی ذائقوں کو نسل در نسل قائم رکھا گیا ہے۔

سویٹ سینٹر کو کئی قومی اور مقامی ایوارڈز مل چکے ہیں اور اسے چلانے والے وقار علی مغل بھی بریڈفرڈ کے بہترین شیف کا سالانہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

وقار علی مغل بتاتے ہیں کہ ان کے دادا نے 1964 میں مقامی تارکین وطن کے لیے ’حلال کھانے‘ کی غرض سے اپنے بھائیوں کے ہمراہ سویٹ سینٹر کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو کے دوران، کشمیری مصالحوں کی مدد سے چکن پالک پکاتے ہوئے وقار علی مغل نے بتایا کہ ’روایتی دیہی ذائقہ ان کی وجہ شہرت ہے اور ہر شہر سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ان کے کھانوں میں ’وطن کی لذت‘ محسوس کرتے ہیں۔

وقار علی مغل کے بقول پاکستانی کرکٹ ٹیم اور فنکاروں سمیت برطانوی شوبز انڈسٹری کے مشہور لوگ بھی ان کے کھانوں سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔

ماہِ رمضان کے دوران ریسٹورنٹ کے سحر و افطار کے فوڈ باکسز ملک بھر میں ڈیلیور کیے جاتے ہیں جن میں سموسے پکوڑے کباب اور خاص ڈشیں شامل ہوتی ہیں۔

ان ہی میں سے ایک ڈش چکن پالک ہے جسے تقریباً 25 منٹ میں تیار کر کے دکھاتے ہوئے وقار علی مغل نے اپنے ’خاص مصالحوں‘ کے اجزا کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ