دستور پاکستان 1973 کے 50 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی ہال میں منعقدہ کنونش میں آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں پیر کو سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسٰی بھی موجود تھے۔
ایوان کی پہلی صف میں سیاستدانوں کے درمیان بیٹھے قاضی فائز عیسٰی نہ صرف تقریب کے دوران مسلسل میڈیا کی توجہ کا محور رہے بلکہ منگل کو بھی سوشل میڈیا پر ان کی اجلاس میں شرکت کا چرچا ہے۔
جہاں ان کی شمولیت اور آئین کی پاسداری کے حق میں تقریر کو سراہا جا رہا ہے وہیں بعض حلقے سپریم کورٹ کے سینیئر جج کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
تقریب کے دوران جب وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سیاسی تقاریر کیں تو جسٹس فائز عیسیٰ ایوان میں موجود تھے اور ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی براہ راست تقریب میں کیمرے کے ذریعے بار بار سپریم کورٹ کے جج کے چہرے کے تاثرات دکھائے جا رہے تھے۔
وہ خاموشی سے اور بیشتر اوقات بغیر کسی کی جانب دیکھے تمام تقاریر سنتے رہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایوان سے رخصت ہونے سے قبل جب انہیں خطاب کے لیے کہا گیا تو جسٹس فائز عیسیٰ نے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آنے سے پہلے پوچھا تھا کہ یہاں کوئی ایسی سیاسی باتیں تو نہیں ہوں گی تو آپ (سپیکر) نے کہا تھا نہیں آئین کی باتیں ہو گی صرف۔ مگر بہت ساری سیاسی باتیں ہو گئیں۔‘
جسٹس فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ جو سیاسی باتیں کی گئیں ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے اپنی تقریر میں ہاتھ میں پکری ہوئی آئین کی کتاب بلند کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی اور اپنے ادارے کی طرف سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس کتاب کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
اس وقت حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور ظفر جھگڑا نے کہا کہ جس طرح جسٹس فائز عیسیٰ کی موجودگی میں تقاریر کی گئیں اس سے سپریم کورٹ کے جج کی ساکھ کو ان کے بقول حکومت نے نقصان پہنچایا ہے۔
The PDM govt just done massive damage to J. Qazi Faez Isa, in the way it has handled his presence in parliament, during political speech after political speech, & in the presence of no other judge.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 10, 2023
At a time when the govt & the parliament is challenging the CJP... pic.twitter.com/zI0LqjyBO4
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 1973 کے آئین سے متعلق گولڈن جوبلی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آئین پاکستان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے احترام اور عزم کا اظہار کیا۔
Justice Qazi Faez Isa, expressed his respect and commitment to uphold the Constitution of Pakistan while addressing the “Golden Jubilee Convention” of the 1973 Constitution. #50YearsOfConstitution pic.twitter.com/aFgG8KvazH
— Naz Baloch (@NazBaloch_) April 10, 2023
صحافی عاصمہ شیرازی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’یہ تاریخی لمحات ہیں جب ایک سینیئر جج پارلیمنٹ کے سامنے ہیں اور ایک علامت بھی، اُن کا آنا پارلیمانی بالادستی کے لئے اہم نہیں اہم ترین ہیں۔‘
یہ تاریخی لمحات ہیں جب ایک سینئر جج پارلیمنٹ کے سامنے ہیں اور ایک علامت بھی ، اُن کا آنا پارلیمانی بالادستی کے لئے اہم نہیں اہم ترین ہیں ۔۔۔۔#QaziFaezIsa pic.twitter.com/iv2sJ130iA
— Asma Shirazi (@asmashirazi) April 10, 2023
جسٹس فائز عیسٰی کی سیاستدانوں کے درمیان موجودگی اس لیے شاید ایک بڑا موضوع بحث بنی ہوئی کیوں کہ الیکشن سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر موجودہ حکومت کے بعض وزرا چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے اور بظاہر حکومت اور عدلیہ میں تناؤ کی سی کیفت ہے۔