حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا دورہ سعودی عرب

اسماعیل ہنیہ سوموار کو ایک ایسے موقعے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

21 اگست 2018 کی اس تصویر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ غزہ میں عید الضحٰی کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے(اے ایف پی)

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کئی برسوں بعد سعودی عرب کے دورے پر مکہ پہنچ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں انہیں سعودی عرب کے شہر مکہ میں عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے وفد میں حماس کے سابق سیاسی سربراہ خالد مشعل بھی شریک ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسماعیل ہنیہ سوموار کو ایک ایسے موقعے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

انادولو کے مطابق محمود عباس بھی گذشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔

اس سے قبل خالد مشعل نے بطور حماس کے اعلی ترین عہدیدار کے 2015 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی نے بھی حماس کے رہنما کے دورہ سعودی عرب کی خبر دی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا سعودی عرب میں اسماعیل ہنیہ اور محمود عباس کے درمیان بھی ملاقات ہو گی یا نہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا