ایرانی صدر کی سعودی فرمانروا کو دورہ ایران کی دعوت: وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔

سوموار کو ایرانی  وزات خارجہ کے ترجمان ناصر کانانی نے ایرانی ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا کو اپنے دورہ سعودی عرب کی دعوت کے جواب میں دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔‘(تصویر: Twitter/@IRIMFA_E)

ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو ایرانی وزات خارجہ کے ترجمان ناصر کانانی نے ایرانی ٹیلی ویژن پر ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا کو اپنے دورہ سعودی عرب کی دعوت کے جواب میں دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔‘

سعودی عرب اور ایران کے درمیان حال ہی میں کئی برسوں تک تعلقات میں سرد مہری کے بعد چینی ثالثی سے ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات دوبارہ بحال ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک کے تکنیکی وفود بھی باضابطہ طور پر ایک دوسرے کے شہروں میں اپنے سفارت خانے کھولنے کے لیے دورے کر چکے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق تہران اس سے قبل اعلان کر چکا ہے کہ دونوں ممالک نو مئی تک اپنے سفارتی مشنز کھول دیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی وزات خارجہ کے ترجمان ناصر کانانی نے کہا ہے کہ ’خوش قسمتی سے ہم نے مثبت اقدام کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے تکنیکی وفود کا اچھے انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات عملی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔‘

اس سے قبل چھ اپریل کو سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی تھی جس کے دوران خطے میں سکیورٹی اور استحکام لانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا گیا تھا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان گذشتہ جمعرات کو ہونے والی یہ ملاقات سات سال سے زائد عرصے میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین سطح پر پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا