پاکستان نے کراچی میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں فتح حاصل کر کے نیوزی لینڈ کے خلاف بارہ سالوں بعد سیریز جیت لی ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیتنے اور سیریز میں واپسی کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز محتاط لیکن بہتر تھا اور اس کی پہلی وکٹ 83 کے مجموعی سکور پر گری۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں سینچری سکور کرنے والے ڈیرل مچل اہم میچ میں صرف 21 رنز ہی بنا سکے۔
ٹام بلنڈل نے کپتان ٹام لیتھم کے ساتھ مل کر اننگز کو سہارا دیا اور اس دوران نصف سینچری بھی سکور کی۔ تاہم کپتان ٹام لیتھم 45 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی چھ وکٹیں 196 رنز پر گر گئی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ بھی آسانی سے جیت جائے گا لیکن اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کول مک کونکی آخر تک پاکستان اور جیت کے درمیان کھڑے رہے۔
کول مک کونکی نے اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سینچری سکور کی۔ وہ اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے تھے مگر دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔ مک کونکی 45 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے مگر اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔
Series sealed
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
Victory achieved in the third ODI by runs as we extend the lead to #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/cfgmbxQz7F
نیوزی لینڈ کو اننگز کے آخری اوور میں جیتنے کے لیے 28 رنز درکار تھے لیکن میٹ ہینر پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔
اس طرح پاکستان نے نیوزی لینڈ کو راولپنڈی میں پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست دینے کے بعد کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
ابتدائی دو میچوں میں جیت کا سہرا بلے باز فخر زمان کے سر جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پہلے میچ میں 117 اور دوسرے میچ میں ناٹ آؤٹ 180 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کی جانب سے گذشتہ دو میچوں میں لگاتار سینچریاں سکور کرنے والے فخر زمان آج ناکام رہے اور صرف 19 رنز ہی بنا سکے۔ مگر ان کے لیے آج کا دن اس لحاظ سے اچھا رہا کہ وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے 108 رنز بنائے۔ امام الحق سینچری سکور کرنے سے چند قدم کی دوری پر رہے اور 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ محمد رضوان نے 32 اور آغا سلمان نے 31 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ پانچ مئی کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔