نیشنل گیمز کی بدولت پہلی بار کوئٹہ دیکھنے والی کشمیری کھلاڑی

کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو پہلی بار کوئٹہ شہر آئے ہیں جن میں ایک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ثانیہ خالد بھی ہیں۔

کوئٹہ میں 19 سال بعد نیشنل گیمز کا میلہ سج گیا ہے جہاں کھلاڑی کے درمیان انفرادی اور اجتماعی طور پر میڈل حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔

نیشنل گیمز میں ملک بھر کے کھلاڑی 32 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان میں چار کھیل ایسے ہیں جن کے مقابلے ملک کے دیگر شہروں میں ہوں گے، جن میں روئنگ کے مقابلے 14 سے 18 مئی تک اسلام آباد، سیلنگ کے مقابلے پہلی بار کراچی کے علاوہ گوادر میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شوٹنگ کے مقابلے 13 سے 19 مئی تک جہلم اور تیراکی کے مقابلے 26 سے 28 مئی تک لاہور میں ہوں گے۔

کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو پہلی بار کوئٹہ شہر آئے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی ثانیہ خالد بھی انہیں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو پہلی بار کوئٹہ آئی ہیں۔ ثانیہ خالد والی بال کی کھلاڑی ہیں اور اس بار ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’پہلے مجھے لگا کہ شاید کوئٹہ پتا نہیں کیسا ہوگا اور وہاں کے لوگ کیسے ہوں گے لیکن یہاں آکر لگا کہ میں اپنے گھر میں ہوں۔‘

ثانیہ خالد کہتی ہیں کہ وہ کھیلوں کے مقابلوں کے سلسلے میں پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں جا چکی ہیں۔ ’لیکن کوئٹہ آکر جب میں نے اس شہر کو دیکھا تو مجھے لگا جیسے یہ میرا میرپور ہے۔ لگتا ہے کہ میں اپنے گھر میں ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم نے یہاں آکر شہر کو دیکھا اور بہت سی خریداری بھی کی۔ یہاں کے کھانے بھی کھائے جو بہت اچھے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’کوئٹہ کے مشہور کھانوں جیسے سجی اور روش کے بارے میں ہمیں بتایا گیا تو ہم نے رات کو اس پر بات بھی کی اور ہمارا ارادہ ہے کہ ہم سجی کھانے چلیں گے۔‘

ثانیہ کہتی ہیں کہ وہ کسی بھی شہر میں جاکر اس کے روایتی چیزوں اور خصوصی کھانوں وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کر کے ان کو تلاش کرتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل