ہائبرڈ ماڈل منظور: پاکستان میں 15 سال بعد ایشیا کپ کی آمد

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پیش کیا گیا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پیش کیا گیا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے۔

پی سی پی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا میزبان رہے گا اور وہ پاکستان میں میچز منعقد کرے گا جس کے بعد سری لنکا اس ایونٹ کا نیوٹرل وینیو ہوگا۔

بیان کے مطابق سری لنکا کو بطور نیوٹرل وینیو شامل کرنے کی وجہ انڈین کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے۔

ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس دوران کل 13 میچز میں سے چار پاکستان میں جبکہ دیگر نو میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں ایشیا کپ 2023 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری پر خوشی ہے۔

یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 15 سال پہلے ون ڈے ایشیا کپ کا انعقاد کیا تھا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پرجوش شائقین انڈین کرکٹ ٹیم کو 15 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر خوش ہوتے لیکن ہمیں بی سی سی آئی کی پوزیشن کا اندازہ ہے۔‘

’پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح بی سی سی آئی کو بھی سرحد پار کرنے کے لیے اپنی حکومت کی اجازت اور کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس پس منظر میں ہائبرڈ ماڈل بہترین حل تھا یہی وجہ ہے کہ وہ اس کی بھرپور وکالت کررہے تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ ’ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ ایشیا کپ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت کھیلا جائے گا اور ایشین کرکٹ کونسل کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔‘

نجم سیٹھی نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ ’ایشیا کپ اور پھر فروری مارچ 2025 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کو بھی ہماری بہترین میزبانی اور انتظامات دیکھنے کو ملیں گے۔‘

انڈیا نے ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر پہلے ہی کہا تھا کہ وہ پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں ہے جس کے بعد چیئرمین نجم سیٹھی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انڈیا میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا کہا تھا۔

جس کے بعد نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا جس پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بات ہوئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ