ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے بھی ورلڈ کپ سے باہر

ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہو سکے گی کیوں کہ اسے کوالیفائر میں سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی ہے۔

سکاٹ لینڈ کے بولرز 21 اکتوبر 2021 کو زمبابوے کے بیٹر ویسلے مدھاویرے کی کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

سکاٹ لینڈ کے کھلاڑی مائیکل لیسک نے نہ صرف اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 31 رنز سے شاندار فتح دلانے میں مدد کی بلکہ زمبابوے کا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کا خواب بھی کلنا چور کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہو سکے گی کیوں کہ اسے کوالیفائر میں سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی ہے۔

زمبابوے میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے سپر سکس مرحلے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بولرز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

سکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اختتامی اوورز میں مائیکل لیسک نے صرف 34 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

لیسک کی اس اننگز کی بدولت سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے تین اور ٹنڈائی چتارا نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ہدف کے تعاقب میں جب زمبابوے نے اپنی اننگز کا آغاز کیا پہلی ہی گیند پر جوئے لورڈ گمبی ڈریسنگ روم کی جانب لوٹتے نظر آئے جس کے بعد کپتان کریگ ارون بھی ان کے پیچھے پویلین لوٹ گئے۔

جب زمبابوے کی ٹیم کا سکور 37 رنز تھا تو اس کے چار بیٹرز آؤٹ ہو چکے تھے۔

اس کے بعد سکندر رضا نے ٹیم کو بحران سے نکالنے کی اپنی سی کوشش کی اور 34 رنز بنائے مگر 54 رنز کی شراکت داری ان کی وکٹ گرنے پر ٹوٹ گئی۔

ویزلے میڈویرے نے 40 رنز بنائے لیکن وہ بھی ٹیم کے سکور کو فتح کے زیادہ قریب نہ لاسکے اور ابتدائی بلے بازوں کی وکٹیں گرنے سے جو دباؤ پیدا ہوا تھا اسے ختم نہ کرسکے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

زمبابوے کی پوری ٹیم 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور سکاٹ لینڈ نے میچ میں 31 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

اس میچ میں شکست نے زمبابوے کا بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کا خواب چکناچور کر دیا۔ وہ ویسٹ انڈیز کے بعد دوسری فل ممبر ٹیم ہے جو اس سال ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ