بلوچستان: ہیضے کی وبا میں ڈیوٹی سے انکار پہ ڈاکٹر برطرف  

ایم ایس خضدار ہسپتال کی طرف سے بنام سیکرٹری صحت بلوچستان بروز نو جولائی خط بھیجا گیا جس کے مطابق ’آڑنجی میں جن چار ڈاکٹروں کی ایمرجنسی ڈیوٹی لگائی گئی تھی انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ہے۔‘

کیہو دشت آڑنجی میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر  نو جولائی 2023 کو گھر پہ ہیضے کے مریض کا علاج جاری (جبار مینگل)

بلوچستان ضلع خضدار میں وڈھ کے علاقے آڑنجی میں ہیضے کی وبا پھیلنے اور تین افراد کی موت کے بعد حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، نیز ایمرجنسی سیل سربراہ ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق ڈیوٹی سے انکار پہ ایک ڈاکٹر کو برطرف بھی کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق ’جن ڈاکٹروں نے علاقے میں جانے سے انکار کیا، ان میں سے ایک کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ ہم نے ڈاکٹروں سے درخواست کی ہے کہ یہ انسانی المیہ ہے اس کے لیے آپ کو خود بھی کوشش کرنی چاہیے۔‘

ایم ایس خضدار ہسپتال کی طرف سے بنام سیکرٹری صحت بلوچستان بروز نو جولائی خط بھیجا گیا جس کے مطابق ’آڑنجی میں جن چار ڈاکٹروں کی ایمرجنسی ڈیوٹی لگائی گئی تھی انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ہے۔‘ سیکرٹری صحت بلوچستان نے اسی روز کارروائی کرتے ہوئے ایڈہاک پرتعینات ہونے والے ایک ڈاکٹر کو ملازمت سے برخاست کر دیا جبکہ باقی تین ڈاکٹروں کے محکمانہ کاررواٸی کی جا رہی ہے۔ 

’وبا میں ہیضے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 سے زائد ہے، علاقے میں سکریننگ کا عمل جاری ہے، ایمرجنسی کا نوٹیفیکیشن آٹھ جولائی کو جاری کیا گیا۔‘

’وبا سےمزید ہلاکتیں نہیں ہوئیں، متاثرہ مریضوں تک رسائی کی حاصل کر کے انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔‘ 

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی کی ہدایت پر امدادی ٹیمیں ادویات کے ہمراہ روانہ کردی گئی ہیں، جہاں پرمتاثرہ افراد کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹرنورمحمد قاضی کے مطابق ’وبا کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کے باعث صورتحال قابو میں ہے۔‘

ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق علاقہ دشوارگزار ہونے اور آبادی دور دور علاقوں تک پھیلے ہونے کی وجہ سے ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ان کے مطابق ’ڈی ایچ او لسبیلہ اور ڈی ایچ او خضدار تین گھنٹے پیدل چلنے کے بعد ایک گاؤں پہنچے ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کو طبی امداد مہیا کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔‘ 

ڈاکٹرخالد نے بتایا کہ ’مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں میں گاڑی اور موٹرسائیکل کے ذریعے بھی نہیں جایا جا سکتا اس لیے صرف اونٹ اور گدھوں کے ذریعے وہاں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

’آڑنجی میں صرف ایک بنیادی صحت مرکز ہے، وبا کی وجہ گندا پانی ہے، جس کے پینے سے یہ لوگ بیمار ہوئے ہیں، یہاں کے لوگ جوہڑوں، تالابوں کا پانی پیتے ہیں جو بارشوں کے باعث خراب ہوا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت