برطانیہ کے ہر شعبے میں پاکستانیوں کا کردار اہم: نامزد برٹش سفیر

پاکستان کے لیے نامزد برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانیوں نے برطانوی معاشرے کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلق مضبوط تر ہو رہا ہے۔

فائل فوٹو: جین میریٹ امریکہ، عراق، ایران اور افغانستان میں تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے جوائنٹ انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں(اے ایف پی)

پاکستان کے لیے نامزد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچ کر وہ بہت خوش ہیں اور پاکستانی ورثے سے تعلق رکھنے والے 16 لاکھ سے زائد افراد برطانوی معاشرے کے ہر حصے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 برطانوی ہائی کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جین میریٹ بذریعہ برٹش ایئرلائن اسلام آباد پہنچی ہیں اور پاکستان میں ذمہ داریاں انجام دینے والے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی جگہ لیں گی۔

پاکستان پہنچنے پر جین میریٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا :’اسلام علیکم، پاکستان! یہاں آکر خوشی ہوئی۔‘

انہوں نے لکھا: ’میرے سفر کو اتنا آرام دہ بنانے کے لیے برٹش ایئرویز کا بھی شکریہ۔ براہ راست پرواز برطانوی اور پاکستانی عوام کے درمیان ایک اہم پل کا کام کرتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’موسمیاتی ایمرجنسی دنیا بھر میں صحت اور معاش کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، مجھے اس بات کو یقینی بنانے میں خصوصی دلچسپی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں۔‘

اسلام آباد پہنچنے پر جین میریٹ نے کہا: ’مجھے پاکستان آنے پر خوشی ہے، ایک ایسا ملک جس کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ اور انتہائی اہم تعلقات ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی ورثے سے تعلق رکھنے والے 16 لاکھ سے زائد افراد برطانوی معاشرے کا ہر حصے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمارے درمیان ایک خاص اور مسلسل بڑھتا ہوا خصوصی تعلق ہے۔

’ہماری دوستی ہماری مشترکہ تاریخ اور اقدار، عوام کے درمیان گہرے تعلقات، بڑھتے ہوئے تجارتی روابط اور نئی ترقیاتی شراکت داری پر مبنی ہے۔ میں ان میں اضافے کے لیے سخت محنت کروں گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جین میریٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے ایک اہم مرحلے پر یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ اس وقت پاکستان کے لیے برطانوی امدادی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور انسانی جانی کو لاحق خطرات کم کرنے پر خرچ کی جا رہی ہے۔

گذشتہ ماہ برطانیہ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے نئی تجارتی سکیم کا بھی آغاز کیا تھا جس سے پاکستان کو محصولات میں کمی اور تجارتی شرائط کو آسان بنا کر برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

جین میریٹ بذریعہ برٹش ایئرویز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد پہنچیں۔

جین میریٹ نے 2001 میں برطانوی حکومت کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں شمولیت اختیار کی۔

اس سے قبل وہ ستمبر 2019 سے جون 2023 تک کینیا میں برطانوی ہائی کمشنر کے طور پر تعینات رہ چکی ہیں اور یمن میں برطانوی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

جین میریٹ امریکہ، عراق، ایران اور افغانستان میں تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے جوائنٹ انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان