سنسنی خیز ایشز سیریز کے بعد انگلینڈ کے کرکٹرز گھریلو نام بن گئے ہیں اور بین ڈکٹ، زیک کرولی، ہیری بروک اور بین سٹوکس کے ڈھائی سال بعد (2025-26 میں) دوبارہ ٹیم کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے جب دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔
آخری ایشز ٹیسٹ بہت سے طریقوں سے یادگار تھا لیکن خاص طور پر سٹیورٹ براڈ کے لیے جنہوں نے اٹھارہ سال پیشہ ورانہ طور پر کھیلنے کے بعد الوداع کہہ چکے ہیں۔
جیمز اینڈرسن نے کھیلتے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے لیکن 2025-26 کے موسم سرما میں آسٹریلیا میں اگلی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے کتنے باز بال کھلاڑی کھیلنے کا امکان ہے؟
زیک کرولی - یہ دیکھتے ہوئے کہ آسٹریلیا کے خلاف ان کی اوسط 43.06 ہے، وہ آٹھ میچ کھیل چکے ہیں اور انہیں برینڈن میک کولم اور بین سٹوکس کی حمایت حاصل ہے، کرولی کے انگلینڈ کے لیے اوپننگ کے فرائض انجام دینے کا طویل عرصے تک امکان ہے۔
بین ڈکٹ - دورہ پاکستان سے قبل ٹیم میں واپس آنے کے بعد سے، ڈکٹ نے کرولی کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی سے بہت متاثر کیا ہے۔ زیادہ گیندیں نہ چھوڑنے کے لیے مشہور وہ 28 سال کی عمر میں اس جگہ کو اپنا مستقل مسکن بنا سکتے ہیں۔
اولی پوپ - پوپ کا آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں میں اوسط صرف 15.70 ہے، لیکن بطور نائب کپتان انہیں ٹیم کے مستقبل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
جو روٹ - اگرچہ روٹ اگلی ایشز کے آغاز میں 34 سال کے ہوں گے لیکن ٹیم میں ان کی جگہ اور اہمیت کی وجہ سے ان کے بغیر انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کا تصور کرنا مشکل ہے۔
ہیری بروک - اس نے جونی بیئرسٹو کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں آنے سے فائدہ اٹھایا اور اپنی جگہ کو اس حد تک مضبوط کیا کہ انگلینڈ کو ان دونوں کو ٹیم میں رکھنے کا راستہ تلاش کرنا پڑا۔ بروک تمام فارمیٹس میں انگلینڈ کرکٹ کا مستقبل ہو سکتے ہیں۔
بین سٹوکس - ان کا بائیاں گھٹنہ سالوں سے تشویش کا باعث رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس میں بہتری نہیں آ رہی ہے لیکن باز بال کی کامیابی کا سہرا بڑی حد تک ان کے سر ہے۔ ہر کوئی امید کرے گا کہ ان کا جسم ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔
جونی بیرسٹو - ایک دلچسپ سوال، کیونکہ بیرسٹو اگلی ایشز کے وقت 36 سال کے ہو چکے ہوں گے اور امکان ہے کہ انہیں دنیا بھر سے فرنچائز کی پیشکشیں بھی مل رہی ہوں گی لیکن انہوں نے خود ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
کرس ووکس - اس بار کی سیریز کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں اور مستقبل میں ان کا ایک اہم کردار ادا کرنے کا امکان ہے لیکن وہ تاریخی طور پر ہمیشہ سے انگلینڈ کی پچوں پر تو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں لیکن ملک سے باہر وہ جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں۔
معین علی - معین پہلے ہی ایک بار ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے تھے جب انہوں نے جیک لیچ کے زخمی ہونے کے بعد سٹوکس کی کال پر واپسی کی۔ لیکن وہ اٹل ہیں کہ یہ ایشز ان کی آخری تھی۔
سٹورٹ براڈ - سٹورٹ کو ایشز سے محبت ہے لیکن وہ اپنے کیرئیر کا وقت پورا کر چکے ہیں، اور وہ آسٹریلیا میں ممکنہ طور پر موجود اس وقت ہو سکتے ہیں لیکن اس موجودگی کا میدان کے مقابلے میں کمنٹری باکس میں زیادہ امکان ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جیمز اینڈرسن - اگرچہ وہ پہلے ہی ناقابل یقین لمبا کرئیر مکمل کر چکے ہیں۔ اب بھی 41 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن ان کا 43 سال میں ٹاپ لیول پر کھیلنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔
مارک ووڈ - انگلینڈ کو آسٹریلیا میں ایک تیز گیند باز کی ضرورت ہوگی اور مارک سب سے زیادہ ممکنہ آپشن ہوسکتے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح کسی بھی تیز گیند باز کی طرح ان سے متعلق بھی یہ سوالات رہیں گے کہ آیا وہ اس وقت تک فٹ رہ سکتے ہیں اور کیا ان کا جسم ان کا ساتھ دے سکتا ہے یا نہیں۔
اولی رابنسن - رابنسن کو کمر کی تکلیف کا معمولی مسئلہ ہے، لیکن 29 سال کی عمر میں وہ سیم اٹیک میں سب سے کم عمر باولر ہیں اور ممکنہ طور پر اب بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
جوش ٹونگ - سٹوکس کا بیان کہ ٹونگ ووڈ کے ’لائیک فار لائیک‘ متبادل ہیں کچھ زیادہ ہی مہربان تھا تاہم انہوں نے اپنے دو ٹیسٹ میچوں میں متاثر کیا ہے اور ان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔
جیک لیچ – جیک نے ایشز کے آغاز سے قبل اپنے سٹریس فریکچر کی وجہ سے کوئی باز بال ٹیسٹ نہیں چھوڑا تھا اور ان کے واپس آنے کا امکان ہے، خاص طور پر سٹوکس کی طرف سے کھلاڑیوں کے ساتھ وفاداری کو دیکھتے ہوئے۔
گس اٹکنسن - سرے کے سیمر نے پہلے ہی گیند اور رفتار کے ساتھ اپنی مہارت کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے اور انہیں مستقبل کے انگلینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وہ 25 سال کی عمر میں 2025 میں اپنے عروج پر ہوں گے۔
جیمز ریو - انہوں نے اپنے ڈیبیو کے بعد سے کاؤنٹی گیم میں طوفان برپا کیا ہے اور کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اس وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہیں۔ وہ یقینی طور پر مستقبل کے لیے دستانے اور بلے کے ساتھ اچھے کھلاڑی ہیں۔
© The Independent