پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے ملاقات ہوئی ہے جس کا مقصد 2017 سے رکی ان کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کرنا تھا۔
منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت سرفراز نواز کی تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک ان کے حوالے کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ وہ ادائیگیاں تھیں جو سرفراز نواز کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث ڈسپلنری کارروائی کے تحت روک دی گئی تھیں۔
پی سی بی کے بیان کے مطابق سرفراز نواز نے چونکہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے لہذا پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت وہ ادائگیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
PCB restores Sarfraz Nawaz's pension following meeting with Mr Zaka Ashraf, Chairman of the PCB Management Committee.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 8, 2023
Read more https://t.co/b5LUkd0ue7 pic.twitter.com/NSixkqBYSD
ذکا اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا اور وہ یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوئے کہ ان جیسے کرکٹر کو ان کی پنشن جیسے حق سے محروم رکھا گیا۔
سرفراز نواز 55 ٹیسٹ اور 45 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس دوران ٹیسٹ میں 177 اور ون ڈے کرکٹ میں 63 وکٹیں حاصل کیں۔
انضمام الحق چیف سلیکٹر مقرر
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل اعلان کیا ہے کہ مینز سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ہوں گے جبکہ ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ سیکریٹری شامل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پی سی بی کی جانب جاری بیان کے مطابق انضمام الحق کا پہلا اسائنمنٹ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔
یہ سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے بعد وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے بھی پاکستانی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ہوگا جبکہ ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں کھیلا جائے گا۔