روس کا ایک ہفتے میں یوکرین کے 281 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع کے مطابق ان میں ملک کے مغربی خطے میں مار گرائے جانے والے 29 ڈرون بھی شامل ہیں۔

ایک یوکرینی اہلکار ’پنیشر‘ نامی ڈرون کی انسٹالیشن کے دوران (سرگئی سپنسکی/ اے ایف پی)

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے گذشتہ ہفتے کے دوران یوکرین کی جانب سے حملوں کے لیے بھیجے گئے 281 ڈرون تباہ کیے ہیں جن میں ملک کے مغربی خطے میں مار گرائے جانے والے 29 ڈرونز بھی شامل ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے جمعے کو جاری بیان میں کہا: ’یوکرین کے کل 281 بغیر پائلٹ کے طیارے تباہ کیے گئے جن میں ایک Tu-141 Strizh طیارہ بھی شامل تھا۔ ان میں روسی فیڈریشن کے مغربی علاقوں میں گرائے جانے والے 29 ڈرونز بھی شامل ہیں۔‘ 

روس کی جانب سے بھی بارہا یوکرین پر دھماکہ خیز پے لوڈز کے ساتھ ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔

یہ یک طرفہ سفر کرنے والے ڈرونز میزائلوں سے کہیں زیادہ سستے ہیں اور فضائی دفاعی نظام کے لیے مشکل ثابت ہوتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رواں سال مئی میں کریملن کے اوپر دو ڈرون تباہ کیے جانے کے بعد روس کے اندر یوکرین کے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 

حالیہ مہینوں میں روسی دارالحکومت پر ڈرون حملے معمول بن گئے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق ’جمعے کو یوکرین کے ایک ڈرون نے ایک روسی قصبے پر حملہ کیا جہاں ماسکو کے سب سے بڑے ایٹمی پاور سٹیشنوں میں سے ایک واقع ہے تاہم اس حملے میں پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔‘

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ڈرون حملے روسی عوام میں جنگ کے حوالے سے تصورات کو تبدیل کریں گے یا نہیں جہاں مخالفانہ بیانات کو سویلین یا مجرمانہ جرم سمجھا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا