’پاکستانی شائقین کرکٹ کا مزہ لیں‘: انڈین بورڈ حکام کا دورہ پاکستان

انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی کا کہنا ہے کہ ’مجھے پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے۔ میں نے اس سے قبل سنہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔‘

انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام نے دورہ پاکستان کے موقعے پر کہا ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کا مزہ لیں۔ ہم ایشیا کپ کے لیے پاکستان آئے ہیں، اچھی گڈول لے کر جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا اٹاری کے راستے واہگہ بارڈر کراسنگ سے پاکستان میں داخل ہوئے۔

اس موقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان آمد پر انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ’پرسوں ہم سری لنکا میں تھے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔‘

ان کے مطابق ’ہم پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میچز دیکھیں گے اور ایک اچھی گڈول لے کر واپس جائیں گے۔‘

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ ’ہمارے اور ذکا اشرف کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے پرانے تعلقات ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پاکستانی فینز سے کہوں گا کرکٹ کا مزہ لیں۔ کرکٹ سے بہتر کیا ہے۔‘

انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی کا کہنا تھا کہ ’مجھے پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے۔ میں نے اس سے قبل سنہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔‘

اس موقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے بی سی سی آئی حکام کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ’انڈین وفد نے ہماری دعوت قبول کی اور یہاں آئے ہمیں اچھا لگا۔ دل کی گہرائیوں سے انڈین وفد کا شکر گزار ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اسی طرح بورڈز اور ممالک کے تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات بڑھیں گے۔ اسی طرح کرکٹ تعلقات بھی بڑھیں گے۔‘

انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام پانچ اور چھ ستمبر کو ایشیا کپ 2023 کے پاکستان میں ہونے والے میچز دیکھیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ