ایران کے لیے سعودی عرب کے نئے سفیر تہران پہنچ گئے

تہران پہنچنے پر عبداللہ بن سعود العنزی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے اپنی ہدایات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، ملاقاتوں اور بات چیت کو بڑھانے پر ذور دیا ہے۔

ایران کے لیے سعودی عرب کے نئے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی منگل کو تہران پہنچے (تصویر: ایس پی اے)

سعودی عرب کے ایران کے لیے نئے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے منگل کو تہران پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تہران پہنچنے پر عبداللہ بن سعود العنزی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے اپنی ہدایات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، ملاقاتوں اور بات چیت کو بڑھانے پر ذور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو عروج پر لے جانا چاہتا ہے۔‘

عبداللہ بن سعود العنزی کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام ، ترقی و خوشحالی کے فروغ میں معاون قدرتی اور اقتصادی وسائل رکھتے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب  دونوں ملکوں کے برادر عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کی اہلیت رکھتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران کے لیے سعودی عرب کے نئے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جاری کردہ سعودی وژن 2030 ہر طرح کے تعاون پر عمل درآمد کا روڈ میپ ہے۔ اس کی بنیاد پر دونوں ملک واضح حکمت عملی کے تحت تعاون بڑھا سکتے ہیں۔‘

سعودی عرب اور ایران کے درمیان رواں سال مارچ میں کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے اپنے  سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔

رواں سال اگست میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب  کا دورہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل جون میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا