شاہ سلمان کی دعوت پر ایرانی صدر کے دورے کی امید: سعودی وزیر خارجہ

اے ایف پی نے ایران کی سرکاری نیوز ویب سائٹ ارنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا ریاض کے ہوائی اڈے پر سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کو سعودی عرب  کے دورے کے دوران کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، جو سعودی عرب کے دورے پر ہیں، نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ جمعرات کو دارالحکومت ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ریاض کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کی پوری امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ میں تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی دراڑ ختم ہونے اور تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے متعلقہ سفیر اپنے اپنے سفارت خانوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد اپنے عہدوں پر کام شروع کر دیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جمعرات کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے۔ دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال مارچ میں ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد یہ ان کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایران کی سرکاری نیوز ویب سائٹ ارنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جمعرات کی دوپہر ریاض کے ہوائی اڈے پہنچے، جہاں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ارنا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ’ایک روزہ دورے میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔‘

سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016 میں تعلقات منقطع ہونے کے بعد رواں سال مارچ میں چین کی سہولت کاری میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں سفارتی تعلقات کی بحالی اور اپنے اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

جون میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان 2006 کے بعد ایران کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی وزیر خارجہ بن گئے۔

اس سے قبل رواں ماہ ایران نے پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بدھ کو خبر دی کہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے فوجی حکام نے ماسکو میں ایک سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر پہلی بار ملاقات کی۔

امیر عبد اللہیان نے رواں ہفتے کہا تھا کہ سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی جمعرات کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ہوں گے تاکہ وہ اپنے مشن کا باضابطہ آغاز کر سکیں۔

نو اگست کو ایران نے کہا تھا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے نے کام شروع کر دیا ہے لیکن ریاض نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا