انتخابات 90 دن کے اندر منعقد کروائے جائیں: وکلا کنونشن

پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نو ستمبر کو عام انتخابات کی تاریخ کے مطالبے پر ملک بھر میں وکلا ہڑتال کریں گے۔

اسلام آباد میں سات ستمبر کو وکلا کا اجلاس (سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فیس بک پیج)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے وکلا کنونشن میں ایک قرارداد منظور کی جس میں آئین کے دفاع، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دنوں میں انتخابات منعقد کرائے جائیں اور وکلا اس حوالے سے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کریں گے۔

قرارداد میں انصاف کے اصولوں کو نظر انداز کرنے، کورٹ کی اتھارٹی اور ججز کے فیصلوں کی عدم تعمیل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ وکلا پاکستان میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے محافظ ہیں اور یہ کہ وکلا برادری ملک میں قانون کی حکمرانی، سویلین بالادستی عدلیہ کی آزادی کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر عابد ایس زبیری کی صدارت میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سے متعلق آئین میں فراہم کردہ 90 دن کی مدت اور قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر اس معاملہ کے حل کے لیے ʼآل پاکستان وکلا کنونشن‘ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زائد بلوں کی واپسی اور بجلی پر عائد تمام غیر ضروری ٹیکس مکمل طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نو ستمبر کو عام انتخابات کی تاریخ کے مطالبے پر ملک بھر میں وکلا ہڑتال کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

منگل کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے کہا کہ ’نو ستمبر کو تمام پاکستان میں ملک گیر ہڑتال ہو گی۔ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا۔‘

حسن رضا کا کہنا تھا کہ ’موجودہ آئینی بحران اور مہنگائی‘ کے خلاف ’عملی اقدامات‘ اٹھانے کے لیے پاکستان بار کونسل کی کال پر پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواا اور اسلام آباد بار کونسل کی کمیٹیوں کا اجلاس بلایا گیا تھا۔

حسن رضا پاشا کے مطابق اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی کہ ’صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آرٹیکل 48(5) کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں جو کہ 90 دن کے اندر اندر آرٹیکل 224 کے تحت بنتی ہے۔

’نہ تو انہیں کسی سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے کیوںکہ وہی آئین کی تاریخ دینے کے قابل ہیں۔‘

اجلاس میں بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بلوں پر مراعات کے حوالے سے قرارداد بھی پیش کی گئی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان