پاکستان میں ووٹرز کی تعداد ساڑھے 12 کروڑ سے زیادہ ہو گئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے صوبوں کے لحاظ سے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

16 اکتوبر 2022 کی اس تصویر میں کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کے دوران شہری ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے (اے ایف پی)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبوں کے لحاظ سے ووٹرز کے 2018 سے 2023 تک کے اعداد و شمار جاری کردیے، جن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد ساڑھے 12 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے اور پنجاب میں ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے25  جولائی 2023 کے ڈیٹا کے مطابق ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2018 میں یہ تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 2023 میں 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہو گئی ہے جبکہ یہ تعداد 2018 میں سات لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ووٹرز کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب میں اس سال ووٹرز کی تعداد سات کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے جو 2018 میں چھ کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2018 میں یہ تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔

اس سال صوبہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہے جبکہ 2018 میں یہ تعداد دو کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی۔

صوبہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 ہے جبکہ 2018 میں یہ تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔

مرد و خواتین ووٹرز کے اعداد و شمار کا موازنہ

2018 سے 2023 تک مرد و خواتین ووٹرز کے اعداد و شمار کے موازنے کے مطابق پانچ سال قبل ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 839 اور خواتین ووٹر کی تعداد چار کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار 570 تھی۔

جبکہ اس سال مرد ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 اور خواتین ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ  84 لاکھ 72 ہزار 14 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2018 میں صوبہ بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 86 ہزار 253 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 13 ہزار 241 تھی جبکہ اس سال مرد ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ 67 ہزار 790 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار 804 ووٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

پانچ سال قبل خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 4 ہزار 628 اور خواتین ووٹر کی تعداد 66 لاکھ 9 ہزار 541 تھی جبکہ اس سال مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار 683 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 98 لاکھ 61 ہزار 698 ہے۔

2018 میں پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد تین کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار 397 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ92 ہزار 374 تھی جبکہ 2023 میں پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد تین کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 اور خواتین ووٹرز کی تعداد تین کروڑ 35 لاکھ90 ہزار 515 ہے۔

سندھ میں 2018 میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 924 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار 320 تھی جبکہ 2023 میں سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار 722 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 439 ہے۔  2018 میں وفاقی دارالحکومت میں مرد ووٹرز کی تعداد چار لاکھ سات ہزار 496 اور خواتین ووٹر کی تین لاکھ 57 ہزار 951 تھی، اس سال مرد ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 46 ہزار 996 اور خواتین ووٹرز کی تعداد چار لاکھ 94 ہزار 558 ہے۔

عمر کے تناسب سے ووٹرز کے اعداد و شمار

پاکستان میں 18 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے جبکہ 36 سے 45 سالہ ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے۔

اسی طرح 46 سے 55 سالہ ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے۔

ملک میں 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے جبکہ 66 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 88 ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان