سعودی عرب کا 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا ارادہ

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ذریعے عالمی معیار کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے کا خواہاں ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہ عبداللہ انٹرنیشنل سٹیڈیم کی فضا سے لی گئی تصویر (سعودی فٹ بال فیڈریشن/ایکس)

سعودی عرب نے بدھ کو 2034 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ارادے کا اظہار کیا ہے جب کہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر نے بھی سعودی عرب کی مکمل حمایت کا کہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ذریعے عالمی معیار کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے کا خواہاں ہے۔

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بھی سعودی عرب کی جانب سے میزبانی کی دوڑ میں شرکت لینے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن نے 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ تمام ایشین فٹ بال ایک ساتھ متحد ہے اور سعودی عرب کے اس تاریخی قدم کی حمایت کرتی ہے۔‘

اگر سعودی عرب کو میزبانی کے فرائض سونپے جاتے ہیں تو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری بار ورلڈ کپ کا انعقاد ایشیا میں ہو گا۔ اس سے پہلے 2002 میں جنوبی کوریا/جاپان اور 2022 میں قطر میں ورلڈ کپ کا انعقاد ہو چکا ہے۔

ایس پی اے کی پریس ریلیز کے مطابق سعودی مملکت میں عالمی معیار کے فٹ بال مقابلوں کے انعقاد، 2023 فیفا کلب ورلڈ کپ اور 2027 اے ایف سی ایشیئن کپ کے تجربے کی بنیاد پر سعودی عرب میزبانی کی دوڑ میں حصہ لے گا۔

اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کا ارادہ مملکت کی جانب سے تمام شعبوں میں ترقی کا عکاس ہے۔

سعودی ویژن 2030 میں کھیلوں کو نہایت اہمیت دی گی ہے جن کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی اور شہریوں کی زندگی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ایس پی اے کے مطابق سعوی عرب 2018 سے 50 سے زائد معروف عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے جن میں فٹ بال، موٹر سپورٹس، ٹینس، ای سپورٹس اور گالف جیسے کھیل شامل ہیں۔

سعودی عرب 1994 سے چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر کھیل نے اس موقع پر کہا کہ ’2034 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہمیں دنیا میں عالمی کھیلوں کا صف اول کا ملک بننے کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔‘

2026 کے بعد سے فیفا ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گے اور سعودی عرب تمام میچز کے انتظامات اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال