آسٹریلیا نے جمعے کو ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی سینچریوں کی بدولت پاکستان کو 62 رنز سے ہرا دیا۔
بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔
پاکستان کے اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن بعد میں آنے والی بیٹنگ لائن کوئی خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکی۔
آج آسٹریلین اوپنرز وارنر اور مارش نے آسٹریلیا کو عمدہ شروعات فراہم کی، دونوں نے مل کر 259 رنز جوڑے اور جیت کی بنیاد رکھی۔
پاکستانی بولرز دونوں اوپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور انہیں پہلی کامیابی 34 ویں اوور میں مارش کی صورت میں ملی جو 121 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
وارنر نے 124 گیندوں پر 163 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ انہوں نے 124 گیندوں کا سامنا کیا اور نو چھکے اور 14 چوکے لگائے۔ وہ 43 ویں اوور میں حارث رؤف کا ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا ایک موقعے پر 400 رنز بنانے کی پوزیشن میں نظر آ رہا تھا لیکن پاکستانی بولرز نے آخری اووروں میں مسلسل وکٹیں لے کر اسے 367 رنز تک محدود کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین نے 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں، جبکہ حارث کے حصے میں تین اور اسامہ میر کو ایک وکٹ ملی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستانی اننگز کا اغاز بھی بہتر رہا اور امام (70 رنز) اور عبداللہ (64 رنز) نے مل کر 22ویں اوور میں 134 رنز بنا لیے۔
تاہم 41 رنز کے عوض اوپر کی تین وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان جیت کی راہ سے دور ہوتا گیا۔
رضوان نے 46 رنز بنا کر ضرور مزاحمت دکھائی لیکن انہیں باقی بلے بازوں کی سپورٹ نہ مل سکی۔
وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے پوری ٹیم 46ویں اوور میں 305 پر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلین سپنر ایڈم زمپا نے 53 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں جبکہ مچل سٹارک، جاش ہیزل وڈ، کو ایک ایک، ایک اورپیٹ کمنز اور مارکس سٹوئنس کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔