- 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 12 گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جان سے گئے۔
- فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اگر بدھ تک محصور فلسطینی علاقے میں ایندھن کی اجازت نہ دی گئی تو کارروائیاں ’ٹھپ ہو جائیں گی‘۔
- اسرائیلی فوج کی جانب سے طبی مراکز پر حملے جاری رکھنے کے باعث شمالی غزہ میں ہسپتالوں کو مجبوراً بند کر دیا گیا ہے۔
- سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔
- اسرائیل میں حماس کے حملوں میں سرکاری طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہے۔