پاکستان کی نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے جمعرات کو ملک کے پہلے ’ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان‘ (ایکزم بینک) کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے یہ ادارہ توانا ہوگا اور آگے بڑھے گا، یہ ملک کے بینکنگ کے شعبے اور تجارتی مالیات کو بہتر شکل دے گا۔
اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ’ایکزم اگر موثر انداز میں چلایا جائے، جسے ایک جامع اور ہموار تجارتی پالیسی اور فریم ورک کی مدد حاصل ہو تو یہ دونوں مل کر بیلنس آف پیمنٹس میں استحکام لا سکیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس بینک کو اس جامع پالیسی کے تحت چلایا گیا تو یہ پاکستانی برآمد کنندگان کی عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کی استعداد کو کریڈٹ انشورنس اور گارنٹی سروسز کے ذریعے بڑھائے گا۔
بقول شمشاد اختر: ’ایکزم بینک برآمد کنندگان کو غیر ملکی قابل وصول ادائیگیوں کے سلسلے میں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے بچائے گا۔‘
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایکزم بینک کا ماڈل اچھا ہے اور وہ صنعت کی جانب دیکھ رہی ہیں کہ وہ ایکزم اور مرکزی بینک کے قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل کو یقینی بنائے۔
ایکزم بینک ہے کیا اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
ایکزم بینک کی ویب سائٹ کے مطابق ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (ایکزم بینک) پاکستان کی سرکاری ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی ہے، جو 100 فیصد حکومت پاکستان کی ملکیت ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایگزم بینک ایک سرکردہ تجارتی ماہر کے طور پر، پاکستانی برآمد کنندگان کی مجموعی مسابقت کو بڑھاتا ہے، خاص طور پر مڈل مارکیٹ اور ایس ایم ای پلیئرز، فنڈز، رسک کم کرنے کے ٹولز اور اہم بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کا ایک سپورٹ نیٹ ورک فراہم کر کے تاجروں کو نئی منڈیوں میں اپنی برآمدی ترقی کی صلاحیت کو استعمال کرنے اور متنوع بنانے کی اجازت دیتا ہے۔
حکومت پاکستان وسیع تر معاشی نمو اور استحکام کو مدد فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافے اور تنوع کے کردار کو تیزی سے ترجیح دے رہی ہے۔
ان کوششوں میں مدد کرنے کے لیے ایکزم بینک مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع رینج کے ذریعے صنعتوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے ترقی کے انجن کے طور پر کام کرتا ہے۔
ایگزم بینک کا مقصد پاکستان کی برآمدات کو مصنوعات اور جغرافیائی تنوع کے لحاظ سے متنوع بنانا ہے تاکہ برآمد کنندگان اور برآمدات میں اضافے کے لیے ’ون سٹاپ شاپ‘ کے طور پر کام کیا جائے۔
ایگزم بینک پاکستانی برآمد کنندگان کو علاقائی اور عالمی سطح پر نئی منڈیوں میں تنوع لانے کے لیے ایک سپورٹ نیٹ ورک پیش کرتا ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔