الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے لیے عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرز میں تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ شکایات کا فوری ازالہ اور حل کیا جا سکے۔
عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے یہ مراکز صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر قائم کیے گئے ہیں، جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے باہر تک پھیلے ہوئے ہیں۔
کنٹرول روم متعلقہ اہلکاروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھیں گے جبکہ ان کا کام ابتدائی معلومات، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق معلومات کی فراہمی بھی ہے۔
عام افراد انتخابات 2024 سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کے عملے کو[email protected] پر ای میل یا 03275050610 پر واٹس ایپ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
شکایت کنندگان کی سہولت کے لیے 111-327-000 پر ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، جو ابتدائی طور پر صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک کام کرتی ہے۔
دوسری جانب عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے ہائی کورٹ ٹرائیبونلز میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ حکم سے تین جنوری 2024 تک یہ اپیلیں جمع کرائی جائیں گی اور تین تاریخ سے ان پر سماعت شروع ہوگی۔
ان اپیلوں پرفیصلے رواں ماہ کی 10 تاریخ تک کیے جائیں گے۔
ریٹرنگ افسران 12 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گے اور 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جنوری 2024 کی تاریخ مقرر ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 11 جنوری کو شائع کی جائے گی اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔
انتخابی نشانات آئندہ ماہ کی 13 تاریخ کو جاری ہوں گے اورعام انتخابات کے لیے آٹھ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے بیشتر رہنماؤں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں، امید ہے عدلیہ مداخلت کرے گی، بائیکاٹ کا ارادہ نہیں، عمران خان سے کل یا پرسوں ملاقات ہوگی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اتوار گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی جائیں گے، جس کو کل نااہل کیا گیا تھا آج کوشش کی جا رہی ہے وہ تاحیات وزیراعظم بن جائے۔
— Raoof Hasan (@RaoofHasan) December 30, 2023
2024 کے عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں ناکامی کے ایک دن بعد، پی ٹی آئی نے پارٹی سمیت اپنے متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پیر کو الیکشن ٹربیونلز میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن نے انگریزی روزنامہ ڈان کو بتایا کہ تمام مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا جائے گا۔
رؤف حسن نے کہا کہ قواعد کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو ابتدائی طور پر ٹربیونلز میں چیلنج کیا جائے گا اور پھر دیگر آپشنز تلاش کیے جائیں گے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔