عام انتخابات: مسلم لیگ ن کے کون سے رہنما ٹکٹ حاصل نہ کر سکے؟

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ ابھی جاری ہے مگر کئی رہنما ٹکٹ سے محروم رہ گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن قائد میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی موجود ہیں (مسلم لیگ ن فیس بک)

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ ابھی جاری ہے مگر کئی اہم رہنما ٹکٹ سے محروم رہ گئے۔

سابق وزیر دانیال عزیز نے ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں نارووال سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح فیصل آباد میں این اے 96 سے ٹکٹ جاری نہ ہوسکا یہاں طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر امیدوار بننے کے خواہش مند ہیں۔

راولپنڈی سے مسلم لیگ لندن کے رہنما ناصر بٹ کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ استحکام پاکستان اور مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ والے حلقوں میں بھی ن لیگ نے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹکٹوں کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے کیا جا رہا ہے۔ جو پارٹی رہنما عام انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے انہیں سینیٹ انتخابات یا بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

لاہور شہر کی ٹکٹوں کا اعلان آج بروز جمعرات متوقع ہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں ٹکٹوں کا اعلان بھی ابھی تک نہیں ہو سکا۔

لاہور کے این اے 121 میں سابق سپیکر ایاز صادق اور روحیل اصغر میں ایک ہی حلقے سے ٹکٹ کا مقابلہ ہے۔

ملتان کے حلقہ این اے 149 سے جہانگیر ترین کے مقابلے میں بھی ٹکٹ جاری نہیں ہوا۔ این اے 150 سے بھی ابھی تک کسی کوٹکٹ نہیں دیا گیا۔

راولپنڈی سے سابق وزیر غلام سرور خان کے مقابلے میں بھی کسی کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری

مسلم لیگ ن کے مرکزی بورڈ نے پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری کے بعد ٹکٹوں کے لیے فائنل ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکزی سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے ان امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 سے ملک سہیل، این اے 51 سے راجہ اسامہ سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 این اے 52 سے راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر الاسلام، این اے 55 سے ملک ابرار احمد، این اے 56 سے حنیف عباسی کو ٹکٹ جاری کرنے کی مظوری دے دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن نے این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے طاہر اقبال جبکہ این اے 59 سے سردار غلام عباس، این اے 62 چوہدری عابد رضا، این اے 63 غضفر علی گل، این اے 65 چوہدری نصیر احمد سدھو کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 پر چوہدری نثار چیمہ، این اے 67 سائرہ افضل تارڑ، این اے 68 مشاہد رضا، این اے 69 ناصر اقبال بوسال، این اے 70 میں چوہدری ارمغان سبحانی کو ٹکٹ کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔

این اے 71 میں خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان این اے 75 میں چوہدری انورالحق، این اے 76 احسن اقبال، این اے 77 چوہدری بشیر ورک اور این اے 78 پر خرم دستگیر کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ساہیوال ڈویژن سے این اے 135 ندیم عباس ربیرا، این اے 136 ریاض الحق، این اے 137 راو اجمل خان، این اے 138 محمد معین وٹو، این اے 139 احمد رضا مانیکا، این اے 140 سے رانا ارادت شریف، این اے 141 سے عمران احمد شاہ، این اے 142 سے چوہدری محمد اشرف کا نام ٹکٹ کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔

لاہور ڈویژن میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 111 سے برجیس طاہر، این اے 112 سے شزرا منصب، این اے 113 سے احمد عتیق انور، این اے 114 سے رانا تنویر انور، این اے 115 سے میاں جاوید لطیف، این اے 116 سے سردار عرفان ڈوگر، این اے 131 سے سعد وسیم شیخ کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

این اے 132 سے کسی کوٹکٹ جاری کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا جبکہ این اے 133 سے رانا اسحاق خان، این اے 134 سے رانا حیات خان کا نام ٹکٹ کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے فیصل آباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست بھی جاری کردی، این اے 93 پر محمد رضا بخاری، این اے 94 پر قیصر احمد شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 95 پر آزاد علی تبسم، این اے 97 علی گوہر خان، این اے 98 پر چوہدری شہباز بابر، این اے 99 پر محمد قاسم فاروق، این اے 100 پر رانا ثنا اللّٰہ، این اے101 پر عرفان منان اور این اے 102 پر چوہدری عابد شیر علی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے 103 پر حاجی اکرم انصاری، این اے 104 پر راجا ریاض احمد، این اے 105 پر چوہدری خالد جاوید، این اے 106 پر جنید انور چوہدری، این اے107 پر چوہدری اسد الرحمان، این اے 108 پر فیصل صالح حیات، این اے 110 پر آصف معاویہ کو پارٹی ٹکٹ ملا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے لیے بھی ن لیگ نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 سے جہانگیر خانزادہ، پی پی 2 سے افتخار احمد خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 پی پی 3 سے حمید اختر، پی پی 4 سے شیر علی خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے پی پی 5  سے ملک اعتبار خان، پی پی 6 سے محمد بلال یامین پی پی 7 راجہ صغیر احمد اور پی پی 8 سے افتخار احمد کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

 جبکہ پی پی 9  پر شوکت راجہ اور پی پی 10 پر چوہدری نعیم اعجاز مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 11 پر عمران الیاس چوہدری، پی پی 13سے ملک عمر فاروق، پی پی 14سے ملک افتخار احمد، پی پی 15 سے ملک منصور افسر کو ٹکٹ دیا ہے۔

پی پی 16 سے ضیا اللّٰہ شاہ، پی پی 17 سے راجہ عبدالحمید کو ٹکٹ جاری کیا ہے، اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن نے پی پی 18سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویز خان اور پی پی 20 پر سلطان حیدر علی خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پی پی 21 پر تنویر اسلم ملک، پی پی 23 سے شہریار ملک، پی پی 25 چوہدری ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محمود اللہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن  نے گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں،  نارووال سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 35 پر وقار احمد چیمہ، پی پی 36 پر عدنان افضل چٹھہ پی پی 37 پر میاں شاہد حسنین  پی پی 38 پر شیخ گلزار احمد، پی پی39 پر محمد عون جہانگیر اور پی پی 40 پر حمیدہ میاں، پی پی41 پر سید طارق یعقوب کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسلم لیگ ن نے  صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 42 پر خالد محمود رانجھا، پی پی 43 چوہدری اختر عباس بوسال پی پی 44 پر عارف اقبال، پی پی45 طارق سبحانی پی پی 47 پر منشا اللّٰہ بٹ، پی پی 48 پر رانا لیاقت علی، پی پی 49 پر رانا محمد افضل، پی پی50 پر چوہدری نوید اشرف کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پی پی 51 پر ذیشان رفیق، پی پی 52 پر ارشد جاوید وڑائچ  پی پی 53 پر رانا عبدالستار، پی پی 54 پر احسن اقبال پی پی 56 پر منان خان، پی پی 57 پر خواجہ محمد وسیم پی پی 58 پر بلال اختر خان، پی پی 59 پر بلال فاروق تارڑ، پی پی 60 پر معظم رؤف مغل، پی پی61 پر عمران خالد بٹ، پی پی 62 پر محمد نواز چوہان، پی پی 63 پر محمد توفیق بٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 64 پر عمر فاروق ڈار، پی پی 65 پرصاحب زادہ غلام فرید، پی پی 66 پر قیصر اقبال سندھو، پی پی 67 پر اختر علی خان، پی پی 68 پر چوہدری محمد اقبال، پی پی 69 پر عرفان اقبال گجر اور پی پی 70 پر امان اللّٰہ وڑائچ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 94 پر مہر شاہ بہرام برال، پی پی 95 پر محمد الیاس، پی پی 97 پر ثقلین انور سپرا، پی پی 99 پر شعیب ادریس، پی پی 102 پر جعفر علی ہوچا، پی پی 103 پر محمد صفدر شاکر، پی پی 104 پر عارف محمود گل، پی پی 105 پر راؤ کاشف رحیم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 107 پر خالد پرویز گل، پی پی 108 پر محمد اجمل، پی پی 109 چوہدری ظفر اقبال ناگرہ، پی پی 111 پر چوہدری فقیر حسین ڈوگر کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

ن لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کے لیے ناموں کی فہرست گذشتہ رات گئے مرحلہ وار جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست