پرانی گاڑیوں کو ریسر اور کیمپر وینز میں تبدیل کرنے والے ’گل استاد‘

کوئٹہ کے گل استاد نامی مکینک اپنے گیراج میں پرانے ماڈل کی لینڈ کروزر اور سرف گاڑیوں کو ماڈیفائی کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں گل استاد نامی مکینک پرانی گاڑیوں کو تبدیل (موڈیفائی) کر کے انہیں اپنے گاہکوں کی فرمائش پر ریسر، کیمپر یا شکاری وین بنانے کا کام کر تے ہیں۔

ان گاڑیوں کو شوقین مزاج لوگ اپنی ضرورت اور شوق کے لیے پکنک اور شکار کی غرض سے تیار کرواتے ہیں۔

ان گاڑیوں میں کچن، فریج، واش بیسن، گیس ہیٹر، برتن رکھنے کی جگہ اور پانی کی ٹینکی کے ساتھ لوگوں کے سونے کی جگہ بھی موجود ہوتی ہے۔

گل استاد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ موڈیفائی ہونے والی گاڑیوں میں کمرہ، واش روم، کچن اور اس طرح کی دیگر آسائشیں لوگوں کی زیادہ تر ترجیحات میں شامل ہیں۔

گُل استاد نے بتایا کہ ’میں اکثر لینڈ کروزر، جیپ، شکار کی گاڑی، ریس کی گاڑی بناتا ہوں۔ لینڈ کروزر، کیمپر کی گاڑی بھی بنا لیتا ہوں۔ کیمپنگ کار، جو چھت پر کمرہ فٹ ہے اس گاڑی پر یہ ہم لوگ اکثر بناتے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے آن لائن یوٹیوب چینل سے سیکھا ہے۔ میں نے اپنے شوق سے یہ سیکھا ہے۔ یہ اس طرح ہے کہ ہر گاڑی میں فرق ہوتا ہے۔ ایک لاکھ روپے سے لے کر 20 لاکھ تک بھی گاڑیوں پر خرچہ آتا ہے۔‘

گل استاد نے بتایا کہ ان کے ساتھ ان گاڑیوں کی مرمت اور سجاوٹ میں 10 مزدور کام کرتے ہیں اور ان کا کام قانونی نقطہ نظر سے بھی درست ہے کیونکہ گاڑیوں میں ایسی خطرناک کوئی چیز وہ نہیں بناتے ہے جس سے انسانوں کو نقصان ہو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گُل استاد کا کہنا ہے کہ وہ صرف کوئٹہ کے شہریوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے لوگ ان کے پاس آتے ہیں۔ ان کا یہ کاروبار اتنا مشہور ہوا ہے اور پسند کیا جاتا ہے کہ دبئی، قطر اور لندن سے لوگ ان سے رابطہ کرتے ہیں اور کام سیکھتے ہیں۔

اس ہی ورکشاپ میں اپنی گاڑی کا کام کروانے والے جمال ترکئی بھی ہیں، جو اپنی گاڑی کو کیمپر وین بنوانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’میرا یہ کمرہ بن رہا ہے جسے کیمپر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سیر و تفریح کے لیے ہے۔‘ اس گاڑی میں کچن، پانی سٹور کرنے کی جگہ بھی ہے اور باتھ روم بھی بنے گا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی