خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں عوام کی سہولت کے لیے ’پہلی بار‘ ای ڈومیسائل کا آغاز کر دیا گیا جس کے بعد اب شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ سے ڈومیسائل کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’ای ڈومیسائل کا آغاز حکومتِ وقت کی کاوش ہے، خاص کر خیبر پختونخوا حکومت اور چیف سیکرٹری کی۔‘
ان کا کہنا تھا: ’ہم ڈیجیٹل دور میں رہتے ہیں تو اس کی بہتر مثال ای ڈومیسائل کے طرف جانا ہے۔ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولت دینا ایک کاوش ہے۔‘
ای ڈومیسائل حاصل کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’ایپ سٹور پر یہ ایپ موجود ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے لیپ ٹاپ کے ذریعے ویب سائٹ پر لاگ اِن کر کے بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق پرانے سسٹم کے طریقہ کار اور تصدیق کو کم کر کے اب عوام کو سہولت مل رہی ہے۔ ’مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ یہاں کے لوگوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب تک ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں نے ای ڈومیسائل بنوایا ہے۔ عوام کو پیغام ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔‘
سہیل احمد کا تعلق سوات سے ہے اور وہ بھی اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے ای ڈومیسائل بنوا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا: ’میرا ڈومیسائل کا مسئلہ تھا تو میں ڈی سی آفس آیا، یہاں مجھے کسی نے بتایا کہ ای ڈومسائل بن رہا ہے، جس کے بعد مجھے لیپ ٹاپ دیا گیا اور میں نے اپلائی کیا تو میرا ای ڈومسائل بن گیا۔‘
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔