کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ’مسٹری سپنر‘ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق میچ آفیشلز نے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کر دیا ہے۔

عثمان طارق نے اس پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے تین میچوں میں دو وکٹیں لی ہیں (پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ نو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ’مسٹری سپنر‘ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق میچ آفیشلز نے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کر دیا ہے۔

رواں سیزن میں کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے طارق عثمان کی بولنگ اور ایکشن دونوں ہی گذشتہ چند روز سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

بہت سے سابق کرکٹرز اور ماہرین اس پر کافی بات کر چکے ہیں۔

تاہم پی سی بی کے مطابق عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور اسے رپورٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔

اپنے بولنگ ایکشن کے دوران معمول سے زیادہ وقفہ لے کر بولنگ کروانے والے عثمان طارق نے اب تک اس پی ایس ایل میں تین میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ