دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا آغاز لگاتار دو شکستوں سے کیا ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کی ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پیر کی رات کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کی شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی شکست ہو چکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف جیتا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر سعود شکیل اور جیسن روئے نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ مگر دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان خواجہ نافع تو کریز پر جمے رہے لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں۔
ایسے میں خواجہ نافع نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی اور اسے بھرپور انداز میں نبھایا۔
Nafay, you beauty!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 19, 2024
Quick off the blocks as he hammers two massive hits #HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #LQvQG pic.twitter.com/nKL3ZVOGMm
جس وقت خواجہ نافع بیٹنگ کر رہے تھے تو کانٹیٹرز بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں نافع ضرورت پرنے پر بڑی ہٹ اور اچھی گیند پر سٹرائیک روٹیٹ کر رہے ہیں وہ کہیں سے بھی نوجوان کھلاڑی نہیں لگتے۔
خواجہ نافع نے شاہین آفرید اور حارث رؤف کی بولنگ پر بھی بڑی شاٹس کھیلیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کی اچھی گیندوں پر غیرضروری شاٹس سے گریز بھی کرتے رہے۔
انہوں نے صرف 31 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ فیس بک پر خواجہ نافع کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلوایا گیا تھا۔
سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ نافع نے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ہے، البتہ وہ بی پی ایل کا حصہ ضرور رہے ہیں۔
لاہور قلندرز کی اننگز میں بس جہان داد ہی جہان داد تھا، جنہوں نے صرف 17 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کا سکور 187 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جہان داد کی اننگز اس لیے بھی شاندار تھی کیونکہ انہوں نے یہ اننگز کوالٹی بولرز کے خلاف ایک مشکل صورت حال میں کھیلی۔
مشکل صورت حال اس لیے کیونکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اب کے بعد وین ڈر ڈوسن 15 اور عبداللہ شفیق بھی صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایسے میں کپتان شاہین آفریدی نے اچانک سے جہان داد خان کو صاحبزادہ فرحان کا ساتھ دینے کے لیے بھیج دیا۔
جہان داد نے بھی اپنے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کیا۔ صحابزادہ فرحان نے عمدہ اننگز کھیلی اور تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سکندر رضا اور جہان داد نے لاہور قلندرز کے لیے ایک اہم شراکت داری بنائی۔ سکندر رضا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مگر جہان داد نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے جارحانہ 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اننگز کے اختتام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کپتان شاہین آفریدی نے ان کے پاس آکر ان سے کہا تھا کہ انہوں اوپر کے نمبر پر کھیلنا ہوگا۔
گذشتہ سال اپنے فرسٹ کلاس کریئر کا آغاز کرنے والے جہان داد کی اننگز اس لیے بھی خاص تھی کیونکہ انہوں نے عقیل حسین، محمد عامر، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد جیسے بولرز کے خلاف سکور کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے دو، دو جبکہ محمد عامر، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔