پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نائن میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جمعے کو پشاور زلمی سے ہار گئی۔
راول پنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے اکیل حسین نے ہیٹ ٹرک کی لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم 76 رنز سے شکست کھا گئی۔
197 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ صرف 120 رنز بنا سکی اور 13 گیندیں پہلے پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
کوئٹہ کے اوپنرز جیسن روئے (16 رنز) اور سعود شکیل (24 رنز) ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے۔
رائلے روسو آٹھ، خواجہ نافع نے پانچ جبکہ عمیر یوسف نے 10 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے صائم ایوب، میران ممتاز، خرم شہزاد اور لووک ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں زلمی نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جس میں سب سے بڑی اننگز کپتان بابر اعظم کی رہی، جنہوں نے 30 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ وہ اکیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
صائم نے بابر کے ساتھ برق رفتار اننگز کا آغاز کیا۔ وہ تین چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
محمد حارث (20 رنز) رائلے روسو کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر نے 33 اور رومن پوئل نے 28 رنز بنائے۔
اکیل نے زلمی کی تیز رفتار اننگز کو پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک سے لگام ڈالی۔
انہوں نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پر عامر جمال، مہران ممتاز اور ووڈ کو آؤٹ کیا۔
انہوں نے 23 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں بابر اعظم کی وکٹ بھی شامل تھی۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔