سن سکرین لگانے کا بہترین وقت کیا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ گھر سے باہر نکلنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں تو بھی سن سکرین کو نظر انداز نہ کریں۔

ہر 2-3 گھنٹے میں سن سکرین کو دوبارہ لگانے کی تجویز دی جاتی ہے (اینواتو)

آپ کو سن سکرین لگانے کی ضرورت کیوں ہے؟ سن سکرین لگانے کا بہترین وقت کیا ہے؟ آپ اس کا انتخاب کیسے کرتی ہیں؟ یہ آج کل سن سکرین سے متعلق پوچھے جانے والے سب سے عام سوالات ہیں۔

آج کے دن اور عمر میں جلد کا خیال رکھنے کے شوقین بھی جانتے ہیں کہ سورج سے حفاظت کتنی اہم ہے۔

ووگ ویب سائٹ کے ایک حالیہ مضمون میں حسینہ جیلانی کے مطابق سن سکرین آپ کی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات میں ایک ضروری، حفاظتی، روک تھام والا قدم ہے۔ ایک اچھا سن سکرین کیا کرتا ہے، آپ پوچھتے ہیں؟

یہ نقصان دہ UV شعاعوں سے لڑتا ہے اور عمر بڑھنے، سورج کے دھبوں اور رنگت کی علامات میں تاخیر لاتا ہے جو سورج میں طویل عرصے تک رہنے کے نتیجے میں ہو سکتے ہیں۔ ہم نے جلد کے ایک ماہر سے سن سکرین لگانے کے بہترین وقت کے بارے میں پوچھا۔

دن میں سن سکرین لگانے کا بہترین وقت کیا ہے؟

ڈاکٹر جے شری شرد، سکن فینیٹی ایستھیٹک اینڈ لیزر کلینک، ممبئی کی ڈائریکٹر بتاتی ہیں کہ ’سن سکرین لگانے کا بہترین وقت باہر نکلنے سے 15-30 منٹ پہلے کا ہے تاکہ یہ آپ کی جلد میں مناسب انداز میں جذب ہوسکے۔ اسے اپنی تیاری کے معمولات میں شامل کرنے کا بہترین وقت آپ کے سیرم اور موئسچرائزر لگانے کے بعد اور میک اپ شروع کرنے سے پہلے کا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ باہر نکلنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں تو بھی اسے نظر انداز نہ کریں۔ ’یہ ایک حقیقت ہے کہ تقریباً 70 فیصد UVA شعاعیں شیشے میں داخل ہو سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ گھر پر ہیں، اپنے دفتر میں شیشے کی کھڑکیوں کے قریب یا آپ کو گاڑی کے شیشوں کی ڈھال میسر ہے تب بھی آپ کو سن سکرین کی ضرورت ہے۔‘

آپ کو دن میں کتنی بار سن سکرین لگانی چاہیے؟

ایک بار جب آپ صبح کے وقت سن سکرین لگانے کی بنیادی باتوں کو سمجھ لیتے ہیں تو بعد میں اسے دوبارہ لگانے کی ضرورت یقینا ہے۔ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی سن سکرین کتنی ہی اچھی، کارآمد اور مہنگی کیوں نہ ہو یہ خراب ہونا شروع کر دیتی ہے یا چند گھنٹوں کے دوران رگڑ کی وجہ سے اتر جاتی ہے خاص طور پر اگر آپ باہر ہوں۔‘

ایک اصول کے طور پر وہ ہر 2-3 گھنٹے میں سن سکرین کو دوبارہ لگانے کی تجویز دیتی ہیں۔ تاہم اگر آپ کو زیادہ پسینہ آ رہا ہو تو یہ ونڈو ہر 40-80 منٹ تک کم ہو جاتی ہے۔ ’آپ اپنی سن سکرین کے اثر کو مزید موثر بنانا چاہتے ہیں تو صبح 10 سے لے کر شام 4 بجے کے درمیان پورے بازو اور گہرے رنگ کے کپڑے اور گہرے سن گلاسز پہن کر دھوپ میں باہر نکلنا چاہتے ہیں تو چھتری لے کر نکلیں۔‘

سن سکرین کی لگانے کے لیے صحیح مقدار کتنی ہے؟

امریکی ایف ڈی اے کے مطابق سن سکرین لگانے کی چہرے اور گردن کے لیے تقریباً آدھا چائے کا چمچ (3ml) سن سکرین، ہر بازو کے لیے آدھا چائے کا چمچ، پیٹھ پر دو چمچ اور ہر ٹانگ اور سینے کے لیے ایک چائے کا چمچ (6ml) کرتی تجویز کرتی ہے۔

اگر آپ پیمائش کا آسان طریقہ جاتے ہیں تو چہرے کے لیے دو انگلیوں کا اصول وہ تجویز کرتی ہے۔ ’بس اپنی شہادت اور درمیانی انگلی پر سن سکرین کی دو سٹرپس کو بیس سے سر تک نچوڑ لیں اور باہر نکلنے سے کم از کم 15 منٹ پہلے اسے پورے چہرے پر لگا لیں۔‘

سن سکرین لگے رہنے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟

سن سکرین کو اپنے معمولات میں شامل کرنے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے صبح کی کسی ایسی سرگرمی سے جوڑ لیں جو آپ روزانہ کرتے ہیں — جیسے کہ استعمال میں آسانی کے لیے اپنے باتھ روم میں سن سکرین ٹیوب لگانا۔

اگر آپ کو بھول جانے کا مسئلہ ہے تو یہ آپ کے پرس، کار اور کام کی میز جیسے مختلف جگہوں پر سفری سائز کے ٹیوبیں رکھنے سے یہ یاد رہ سکتی ہے۔

آپ اپنے فون پر ہر دو گھنٹے بعد ایک یاد دہانی کا پیغام بھی لگا سکتے ہیں۔ موبائل ایپس جیسے کہ ری اپلائی دن بھر کارآمد یاد دہانیاں دلا سکتی ہے جبکہ UV لیولز کے بارے میں مددگار معلومات بھی فراہم کر سکتی ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل