فرانس: اونٹوں کے عالمی ایونٹ میں سعودی عرب، پاکستان کی شرکت

اقوام متحدہ کی جانب سے 2024 کو اونٹوں کا عالمی سال قرار دیا گیا تھا۔ اس تقریب کو سعودی وزارت ثقافت اور کیمل کلب سپانسر کر رہے ہیں۔

10 جنوری 2023 کو ریاض میں سالانہ شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں سعودی چرواہا منصور القتولہ اپنے اونٹوں کے ساتھ (اے ایف پی/فیاض نورالدین)

اقوام متحدہ کی جانب سے 2024 کو اونٹوں کا عالمی سال قرار دیے جانے کے جشن کے طور پر سعودی عرب ہفتے کو فرانس میں ہونے والی اونٹوں کی خصوصی پریڈ میں حصہ لے رہا ہے۔

عرب نیوز ک مطابق پیرس میں ہونے والی اس تقریب کا اہتمام فرانس اور یورپ میں اونٹوں کے لیے قائم فرانسیسی فیڈریشن نے بین الاقوامی کیمل آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا ہے۔

اس تقریب کو سعودی وزارت ثقافت اور کیمل کلب سپانسر کر رہے ہیں۔

تیسرے سال بھی اونٹوں کی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 

یہ ایونٹ پہلی بار جنوری 2019 میں منعقد کیا گیا جب کہ 2022 میں بھی اہتمام کیا گیا۔

اس سال اونٹوں کی پریڈ میں اونٹوں سمیت لاما، الپاکا اور اونٹوں کے خاندان کے دوسرے جانور حصہ لیں گے جب کہ 30 سے زیادہ ممالک کی اونٹوں سے متعلق تنظیموں کے 50 سے زیادہ نمائندے تقریب میں موجود ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اونٹ پالنے والے، سرکاری حکام، جانوروں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور فنون لطیفہ کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

سعودی عرب سمیت جن ممالک کی نمائندگی کی جائے گی ان میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، بحرین، کینیڈا، انڈیا، مراکش، تنزانیہ، پیرو، الجزائر، جمہوریہ چیک، پاکستان، تیونس، آسٹریا، سپین، برونڈی، سینی گال، عوامی جمہوریہ کانگو، موریطانیہ، فرانس، سوڈان، چاڈ، انگولا، برطانیہ اور یوگنڈا شامل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) کی رپورٹ کے مطابق سعودی نمائندگان اس بارے میں بات کریں گے کہ اونٹ ان کی ثقافت میں کتنے اہم ہیں۔ وہ اس بات کا ذکر کریں گے کہ اونٹ ایک قدیم دور سے سعودی معاشرے کی علامت ہیں اور آج بھی انہیں بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

مارچ سے قبل ایک دن شاتو ڈی جانوری کے تاریخی مرکز میں  ہونے والے ڈائیلاگ سیشن کے لیے وقف کیا گیا تاکہ دنیا بھر میں اونٹوں کے ورثے اور ثقافتی پہلوؤں کو پیش کیا جا سکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا