ہیروں اور قیمتی زیوارت کا چور برسوں بعد نیویارک سے گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری نے وان کے سالہا سال پر محیط مجرمانہ کیریئر کا خاتمہ کر دیا جسے وہ جنوبی کوریا سے بیورلی ہلز لے گئے تھے۔

کوئنز کے 49 سالہ یاورونگ وان کو زیورات کی چوری کے سلسلے میں مین ہٹن میں گرفتار کیا گیا تھا (مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس)

پوری دنیا میں زیورات چرانے والے ایک چور، نیویارک شہر میں اوشینز 11(فلم) کی طرز پر ہیرے کی انگوٹھی کی ڈکیتی کے بعد پکڑے گئے۔

49 سالہ یاورونگ وان کو جمعے کو کوئنز میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے مبینہ طور پر مین ہیٹن میں کارٹیئر اور ٹفنی سٹورز سے تین لاکھ ڈالر مالیت کی انگوٹھیاں چوری کیں۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اس گرفتاری کے بعد وان کا سالہا سال پر محیط مجرمانہ کیریئر ختم ہو گیا جو انہیں جنوبی کوریا سے بیورلی ہلز تک دنیا بھر میں لے گیا۔

مجرمانہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان کی چوریوں کا سلسلہ ستمبر 2018 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے سیول میں ٹیفنی کے سٹور سے تین لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی چوری کی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق گذشتہ سال دسمبر میں انہوں نے مبینہ طور پر بیورلی ہلز میں کارٹیئر سٹور سے  48 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی اور 10 ہزار ڈالر کی گھڑی چوری کی تھی۔

وان نے اس سال مارچ میں نیو یارک میں ایک بار پھر ٹیفنی سے دو لاکھ 55 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی چوری کی۔

عدالتی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ چار مارچ کو سہ پہر تین بجے سٹور میں داخل ہوئے کے بعد کاؤنٹر کے پیچھے موجود خاتون سے مختلف زیورات کے بارے میں دریافت کیا اور ہیرے کی انگوٹھی کو دوسرے بینڈ سے تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور خاتون کو پتہ نہیں چل سکا۔

ایک مجرمانہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ نے کچھ زیورات دکھائے اور وان نے مبینہ طور پر دو لاکھ 55 ہزار ڈالر کی انگوٹھی اٹھائی، اسے دیکھا اور سٹور سے باہر چلے گئے۔

سٹور کو بعد میں پتہ چلا کہ اسسٹنٹ کو واپس کی گئی انگوٹھی وہ نہیں تھی جو دی گئی تھی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ وان نے اصلی ہیرے کی انگوٹھی کو 18 قیراط سفید سونے پر بنائے گئے جعلی کیوبک زرقون پتھر سے تبدیل کیا تھا۔

جب تفتیش کاروں نے اس دن کی فوٹیج دیکھی، تو انہوں نے مدعا علیہ کو اصل انگوٹھی کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے دیکھا – ایک قدرتی ہیرا جو پلاٹینم پر لگایا گیا تھا – اور پھر مبینہ طور پر اسے ہاتھ سے اپنی ہتھیلی میں پھسلا کر جعلی انگوٹھی کو اتار دیا۔

تفتیش کاروں نے اس دن کی فوٹیج کا جائزہ لیا اور مدعا علیہ کو اصلی انگوٹھی کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا، جو کندہ شدہ پلاٹینم میں لگا ہوا ایک قدرتی ہیرا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پھر اس نے انتہائی مہارت کے ساتھ اسے اپنے ہتھیلی میں منتقل کیا اور اس کے بدلے جعلی دے دیا۔

سٹور کے ملازمین نے بتایا کہ انہوں نے اگلے دن جعلی کی تصویر کھینچی اور دیکھا کہ اس پر کوئی نقش و نگار یا نشان نہیں تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وان نے مبینہ طور پر آٹھ دن بعد نیو یارک کے اندر کارٹیئر سٹور میں اسی طرح کی مہارت دکھائی۔

وان مبینہ طور پر دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب داخل ہوے اور منگنی کی دو انگوٹھیاں اور دو گھڑیاں دیکھنے کو کہا۔

شکایت کے مطابق ملازم نے اسے ہیرے کی انگوٹھیاں تھما دیں اور پھر اس کا دھیان بھٹک گیا۔

وان نے مبینہ طور پر ان میں سے ایک انگوٹھی واپس دے دی لیکن جانے سے پہلے دوسری انگوٹھی اپنی جیب میں ڈال لی جس کی مالیت تقریبا 25 ہزار ڈالر تھی۔

اس کے بعد وہ میامی چلے گئے جہاں انہوں نے نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 24 مارچ کو کارٹیئر سٹور سے 16 ہزار ڈالر کی گھڑی چوری کی۔

مجرمانہ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ وان نے گذشتہ ماہ نیو جرسی کے ایسٹ ردرفورڈ میں امریکن ڈریم مال میں ہرمز سٹور سے 17 ہزار ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور لانگ آئی لینڈ کے علاقے مینہاسیٹ میں لندن جیولرز کی ایک گھڑی بھی چوری کی تھی۔

لانگ آئی لینڈ کیس میں تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وان گھڑیاں دیکھ رہے تھے جب انہوں نے چوپرڈ گھڑی کو اپنی جیکٹ کی بائیں جیب میں ڈال دیا۔

شکایت کے مطابق، اس کے بعد وہ کیش کاؤنٹرز سے گزرتے ہوئے دروازے سے باہر چلے گئے۔

پولیس کے مطابق جب وان کو گرفتار کیا گیا تو ان کے پاس مبینہ طور پر تین گھڑیاں تھیں جو انہوں نے منہاسیٹ اور نیو جرسی میں چوری کی تھیں اور ساتھ ہی جعلی پتھر بھی تھے جو وہ اصلی جواہرات کے ساتھ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

آن لائن ریکارڈ کے مطابق، ہفتے کو عدالت میں اپنی پیشی کے دوران انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ