پاکستان نے اتوار کو فخر زمان اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، جسے پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کر لیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے وکٹ کیپر لارکن ٹکر نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے، جب کہ ہیری ٹیکور (32 رنز)، کرٹس کیمفر (22 رنز)، اور گیرتھ ڈیلنی (28 رنز) دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے تین جب کہ عباس آفریدی نے دو اور محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 13 کے مجموعی سکور پر اوپنر صائم ایوب (چھ رنز) اور کپتان بابر اعظم (صفر) پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس موقعے پر فخر اور رضوان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 17ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
فخر 40 گیندوں پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رضوان 46 گیندوں پر 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1 سے برابر سیریز کا آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔