ٹائی ٹن کی تباہی کے بعد ایک اور ارب پتی کی ٹائی ٹینک ملبے کی سیر کا منصوبہ

18 جون 2023 کو ٹائٹن آبدوز کے حادثے کے بعد اوہائیو سے تعلق رکھنے والے لیری کونر دو افراد پر مشتمل سبمرسیبل میں شمالی بحر اوقیانوس کی تہہ میں 12,400 فٹ گہرائی تک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لیری کونر ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں (theconnorgrp/YouTube)

ٹائی ٹن سبمرسیبل (چھوٹی آبدوز) کی تباہی کے تقریباً ایک سال بعد ایک اور امریکی ارب پتی شخص نے بحر اوقیانوس کی  گہرائیوں میں پڑے ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے تک سیاحت کے لیے دو کروڑ ڈالر کی لاگت سے محفوظ آمد و رفت کا نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ 

اوہائیو سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون، 74 سالہ لیری کونر، ٹرائٹن سب میرینز کی جانب سے تیار کردہ دو افراد پر مشتمل سبمرسیبل میں شمالی بحر اوقیانوس کی تہہ میں 12,400 فٹ گہرائی تک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تقریباً ایک سال قبل ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کے لیے جانے والی اسی طرح کی ایک سبمرسیبل ایک گھنٹے اور 45 منٹ بعد تباہ ہو گئی جس میں اوشن گیٹ کے بانی سٹاکٹن رش سمیت پانچ افراد مارے گئے تھے۔

اوشن گیٹ اس سیر کے لیے فی کس ڈھائی لاکھ ڈالر فیس لیتی تھی لیکن اس حادثے کے بعد کمپنی کے تمام آپریشنز معطل کر دیے جب کہ اس کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں۔

ایک بار پھر یہ سیاحت کھولنے والے لیری کونر نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا: ’میں دنیا بھر کے لوگوں کو دکھانا چاہتا ہوں کہ سمندر انتہائی طاقتور ہے لیکن اگر آپ اس کے حساب سے صحیح طریقے سے چلتے ہیں تو یہ سفر حیرت انگیز اور پر لطف اور حقیقی معنی میں زندگی کو بدلنے والا ہوسکتا ہے۔‘

لیری کونر پیٹرک لیہے کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو ایک تجربہ کار غوطہ خور اور آبدوز ڈیزائنر ہیں، انہوں نے ٹریٹن سب میرینز کی مشترکہ بنیاد رکھی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ Triton 4000/2 Abyssal Explorer نامی ایک سبمرسیبل میں سفر کریں گے۔ یہ اسی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ آبدوزوں میں سے ایک ہے۔

ٹرائٹن سب میرینز کی ویب سائٹ پر پہلے ہی اشتہار دیا گیا ہے جس میں لیری کونر نے کہا کہ اس آبدوز میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ پانچ سال پہلے دستیاب نہیں تھی۔

انہوں نے کہا: ’پیٹرک ایک دہائی سے اس کے بارے میں سوچ اور اسے ڈیزائن کر رہے تھے۔ لیکن ہمارے پاس اس کے لیے مواد اور ٹیکنالوجی نہیں تھی۔ آپ اس سبمرسیبل کو پانچ سال پہلے نہیں بنا سکتے تھے۔‘

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹرائٹن دنیا میں سب سے گہرئی تک جانے والی ڈائیونگ ایکریلک سبمرسیبل ہے اور اس کی تشہیر میں اسے ’بے مثالُ صلاحیتوں‘ کی حامل آبدوز بتایا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’آپ جانتے ہیں، ہمیں ایک چھوٹی آبدوز تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جو (ٹائٹینک کی سطح تک کی گہرائیوں) میں بار بار اور محفوظ طریقے سے غوطہ لگا سکے اور دنیا کے سامنے یہ ظاہر کر سکے کہ آپ لوگ ایسا کر سکتے ہیں اور یہ کہ ٹائٹن محض کام چلاؤ ڈیوائس تھی۔‘

فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ لیری کونر اور پیٹرک کب ٹائٹینک کے ملبے کے مقام پر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لیری کونر اس سے پہلے اوشین گیٹ کے بانی سٹاکٹن رش کے بارے میں تنقید کرتے رہے ہیں اور ان کے گہرے سمندر کی سیاحت کے منصوبے کو ’لوٹ مار‘ کا ذریعہ قرار دیتے تھے۔

18 جون 2023 کو ٹائی ٹن آبدوز کے حادثے میں مارے جانے والوں میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، برطانوی ایکسپلورر ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی آبدوز کے ماہر پال ہنری نارجیولٹ اور سب آپریٹر اوشین گیٹ ایکسپیڈیشنز کے سی ای او سٹاکٹن رش شامل تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ سبمرسیبل ساختی کمزوری یا اس کے ہیچ میں کسی مسئلے کے نتیجے میں پانی کے بہت زیادہ دباؤ کے باعث پھٹ گئی تھی۔

دی انڈپینڈنٹ نے مزید معلومات کے لیے ٹریون سب میرینز سے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ