گرین پاکستان انیشی ایٹو: پاکستان اور شارجہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شارجہ کے شیخ سلطان بن خالد محد القاسم کے نمائندے محمد ادریس خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی اور مقامی افراد کو روزگار کے موقعے ملیں گے۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جمعے کو اسلام آباد میں حکومت پاکستان اور شارجہ کے شیخ سلطان بن خالد محد القاسم کے نمائندے کے درمیان زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

شیخ سلطان کے نمائندے محمد ادریس خان نے تقریب کے بعد انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی اور مقامی افراد کو روزگار کے موقعے ملیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت ’گرین پاکستان انیشی ایٹو‘ ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے متنوع موضوعات ہیں جن میں ماحولیاتی نظام کی بحالی، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ، زرعی اور سماجی شجرکاری، پانی کے ضیاع کی حوصلہ شکنی اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو شجرکاری کی مہم کا حصہ بنانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ گرین پاکستان انیشی ایٹو ملک کے لیے دوسرا بڑا سبز انقلاب ثابت ہوگا، جس کے تحت آئندہ چار سے پانچ سال میں 30 سے 40 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور تقریباً 40 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

محمد ادریس خان نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بہاولپور میں 20 ہزار ایکڑ اراضی پر جدید کاشت ہوگی اور تحقیقی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان