آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اختتام انڈیا کی فتح پر ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹیم میں چار ممالک کے 12 کھلاڑیوں کا شامل کیا گیا ہے جن میں زیادہ تعداد انڈین کھلاڑیوں کی ہے۔ انڈیا کے بعد افغانستان سے سب زیادہ کھلاڑیوں کو اس ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
ان 12 کھلاڑیوں میں چھ انڈیا، تین افغانستان اور جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا سے ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ٹیم کا انتخاب ہرشا بھوگلے، این بشپ اور کس نائڈو کے علاوہ آئی سی سی کے جنرل مینیجر آف کرکٹ وسیم خان نے کیا۔
اس ٹیم میں پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں میں سے کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور اس کی وجہ ان ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی سے صاف ظاہر ہے۔
A team of superstars
— ICC (@ICC) June 30, 2024
Unveiling the ICC Men's #T20WorldCup 2024 Team of the Tournamenthttps://t.co/A0H0dqsPu7 pic.twitter.com/MasajCygXq
پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے جبکہ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں انڈیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی ٹی 20 ٹیم میں جن انڈین کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے ان میں کپتان روہت شرما، سوریا کمار یادیو، ہردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گروپ سٹیج میں عمدہ کارکردگی اور پھر آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک پہنچنے والی افغان ٹیم سے رحمان اللہ گرباز کو بطور اوپنر اور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
رحمان اللہ گرباز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی رہے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں کل 281 رنز سکور کیے۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر روہت شرما رہے جنہوں نے 257 رنز بنائے۔
افغانستان سے منتخب ہونے والے دوسرے کھلاڑی فضل حق فاروقی ہیں جو اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔
ان کے بعد تیسرے افغان کرکٹر راشد خان ہیں جو شاندار کپتانی سے اپنی ٹیم کو نہ صرف سیمی فائنل تک لائے بلکہ خود ایونٹ میں 14 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنانے والے واحد جنوبی افریقی کھلاڑی اینرک نورکیا ہیں جنہیں 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔