پاکستان چیمپیئنز کے بیٹرز کے آگے انڈین بولر بےبس

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا چیمپئنز نے ٹاس جیت کا پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان یونس خان چھ جولائی کو کھیلے جانے والے میچ میں انڈین کھلاڑی انوریت سنگھ سے ہاتھ ملا رہے ہیں (ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فیس بک پیج)

 پاکستان چیمپئنز نے ہفتے کو اپنے بیٹرز  کی جارحانہ پرفارمنس کی مدد سے ورلڈ سیریز آف لیجنڈ میں انڈیا چیمپئنز کو 68 سے ہرا دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا چیمپئنز نے ٹاس جیت کا پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔

کامران اکمل نے77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا چیمپئنز کے آر پی سنگھ اور انوریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دھول کلکرنی اور پون نیگی نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 پاکستان چیمپئنز  کے 244 رنز کے تعاقب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم 9 وکٹ پر 175 رنز بناسکی اور اسے 68 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈین ٹیم کی اننگز کی ابتدا قدرے بہتر رہی لیکن محض 28 کے مجموعی سکور پر تیسرے اوور میں وکٹ کیپر روبن اوتھاپا پاکستانی بولر سہیل خان کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اوتھاپا کو شرجیل خان نے کیچ آؤٹ کیا، جب کہ انہوں نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز سکور کیے۔

انڈین اننگز کا آٹھواں اوور ٹیم کے لیے بہت برا ثابت ہوا کیونکہ اس اوور میں انڈیا کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھنا پڑی۔

آٹھویں اوور کی آخری بال پر انڈیا کی دوسری وکٹ 89 کے مجموعی سکور پر گری، جب شعیب ملک نے امباتی ریودو کو کلین بولڈ کر دیا۔

امباتی نے دو چھکے اور تین چوکے لگا کر 23 بالوں میں 39 سکور کیا۔

امباتی کے آؤٹ ہونے پر یوسف پٹھان کھیلنے میدان میں آئے، لیکن وہ دو گیندیں ہی کھیل پائے تھے اور نویں اوور کی تیسری بال پر رن آؤٹ ہو گئے۔ 

شعیب ملک نے اپنی بولنگ کا جادو جگاتے ہوئے  گرکرات سنگھ مان کو دسویں اوور میں 90 کے مجموعی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ 

گرکرات سنگھ مان انڈیا کے پویلین جانے والے چوتھے بلے باز تھے، جو محض ایک رن بنا سکے۔

انڈیا کی اگلی وکٹ بھی شعیب ملک کے ہاتھوں ہی گری جب انہوں نے یوراج سنگھ کو کلین بولڈ کیا۔ یوراج صرف 14 رنز بنا پائے۔

عرفان پٹھان 16 ویں اوور میں 142 کے مجموعی سکور پر ریاض وہاب کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہوئے۔

ابڈین بیٹرز پون نیگ اور ہربجن سنگھ کو بھی وہاب ریاض نے ہی پویلین کی راہ دکھلائی۔

 ان دو وکٹوں کے گرنے پر انڈیا کا مجموعی سکور 150 تھا

۔انڈیا کی آخری وکٹ 19ویں اوور میں 160 کے مجموعی سکور پر گری جب سریش رائنا آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل برمنگھم میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں انڈین چیمپئنز کے یوراج سنگھ نے کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم پاکستانی اوپنرز کامران اکمل اور شرجیل خان نے یوراج کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے انڈین بولرز کو جم کر میدان کے چاروں جانب کھیلا۔

دونوں اوپنرز نے 11ویں اوور میں سکور کو 145 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقعے پر شرجیل کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انہوں نے 30 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔

دوسرے اینڈ پر کامران نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور صہیب مقصود کے ساتھ مل کر 14 اوورز میں سکور کو 189 رنز تک پہنچا دیا۔

کامران 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کو پوون ناگی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ان کی اننگز میں نو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

صہیب نے بھی تیز بیٹنگ کو جاری رکھتے ہوئے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں محض چار وکٹوں پر 243 رنز بنا ڈالے۔

انڈیا نے سات بولرز آزمائے اور سب کے سب انتہائی مہنگے ثابت ہوئے کیونکہ کسی کا اکانومی ریٹ 9.5 سے کم نہیں تھا۔ 

آر پی سنگھ، انوریت سنگھ، دہول کلکرنی اور ناگی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ