امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ میکسیکو کے سینالو ڈرگ مافیا کے مبینہ سرغنہ اسماعیل ’ایل مایو‘ زمباڈا، کو جمعرات کو ٹیکسس میں حکام نے گرفتار کر لیا۔
مانا جاتا ہے کہ زمباڈا جن کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے، درپردہ رہ کر مبینہ طور پر کئی دہائیوں تک مافیا کی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
طاقتور سینالو ڈرگ مافیا، فنٹانل نامی نشہ آور مواد سمیت دوسری منشیات کی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں مہارت رکھتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ زمباڈا کو ان کے سابق ساتھی ہواکین ’ایل چاپو‘ گوزمان کے بیٹے ہواکین گوزمان لوپیز سمیت گرفتار کیا گیا۔
زمباڈا میکسیکو کی تاریخ کے سب سے بڑے سمگلروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ایل چاپو کے ساتھ سینالو کارٹل کی مشترکہ طور پر بنیاد رکھی۔
ایل چاپو کو 2017 میں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ وہ انتہائی سخت سکیورٹی والی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
حکام کے مطابق زمباڈا کو سینالو کارٹل کے ایک سرکردہ رکن نے بہانے سے بذریعہ طیارہ ٹیکسس جانے کے لیے کہا۔
دو امریکی عہدے داروں کے مطابق زمباڈا اور لوپیز جن کی عمر ممکنہ طور پر 30 سال سے زیادہ ہے، کو ایل پاسو کے علاقے میں نجی طیارے کے اترنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔
سانتا ٹریسا ہوائی اڈے پر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے رن وے پر ’بہت پرسکون اور منظم منظر‘ دیکھا جہاں وفاقی ایجنٹ ان دونوں کے بیچ کرافٹ کنگ ایئر سے اترنے کا انتظار کر رہے تھے۔
ہوائی اڈے پر کام کرنے والے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’دونوں طیارے سے اترے اور انہیں سکون کے ساتھ تحویل میں لے لیا گیا۔‘
زمباڈا کے بارے میں کوئی بھی ایسی اطلاع دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک کا انعام مقرر تھا جس سے اس کی گرفتاری میں مدد مل سکتی۔
گرفتار ہونے والے دونوں افراد پر ’فنٹانل کی تیاری اور سگلنگ نیٹ ورکس چلانے سمیت مافیا کی مجرمانہ کارروائیوں کی قیادت‘ کرنے کے متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ کا کہنا تھا کہ ’فنٹانل نشہ وہ سب سے زیادہ جاں لیوا خطرہ ہے جس کا ہمارے ملک کو سامنا ہے اور محکمہ انصاف اس تک وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا جب تک کہ ہمارے شہریوں کو زہر دینے کے ذمہ دار مافیا کے ہر ایک سرغنہ، رکن اور فرد کا محاسبہ نہیں ہو جاتا۔‘
رواں سال کے اوائل میں زمباڈا پر نیو یارک کے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کی جانب سے فنٹانل کی تیاری اور ترسیل کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
استغاثہ کی جانب سے انہیں ’منشیات سمگل کرنے والی سب سے پرتشدد اور طاقتور تنظیموں میں سے ایک‘ کی قیادت کرنے والا شخص بتایا گیا۔
امریکی حکام نے سینالو کارٹل پر ملک میں فنٹانل کا سب سے بڑا سپلائر ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
زمباڈا، میکسیکو میں سب سے زیادہ عرصے تک بچے رہنے والے مافیا سرغنوں میں سے ایک ہیں اور انہیں اپنے کارٹل کے منصوبہ ساز طور پر دیکھا جاتا تھا جو روز مرہ کی کارروائیوں میں حصہ لیتا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
درپردہ رہ کر کام کرنے والے شاطر سمگلر زمباڈا نے 2010 میں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جیل جانے کی بجائے خود کشی کرنا پسند کریں گے۔ وہ قید سے خوفزدہ تھے۔
زمباڈا نے کہا: ’میں قید سے سے ڈرتا ہوں۔‘ انہوں نے میکسیکو کے میگزین پروسیسو کو بتایا کہ ’میں اس بات پر غور پسند کرنا کرتا ہوں کہ میں خود کشی کر لوں گا۔‘
انہوں نے زیادہ تر سمگلنگ کے غیر قانونی دھندے پر توجہ دی اور کارٹل کے ہاتھوں مخالفین پر بہیمانہ تشدد جیسے کہ سر قلم کرنا، ٹکڑے ٹکڑے کرنا اور کھال کھینچنے سے گریز کیا کیونکہ ایسی کارروائیاں توجہ حاصل کر سکتی تھیں۔
زمباڈا کے ایک بیٹے نے 2021 میں سان ڈیاگو کی وفاقی عدالت میں مافیا لیڈر ہونے کا اعتراف کیا۔
ایل چاپو، جنہیں زمباڈا سے زیادہ پرتشدد اور توجہ کا خواہشمند سمجھا جاتا ہے، نے مافیا ایک دھڑے کی قیادت کی جو امریکی مارکیٹ میں فنٹانل کے بڑے سمگلروں میں سے ایک تھے اور ان کے مافیا کو لٹل چاپوز یا ’چاپیٹوز‘ کے نام سے جانا جاتا تھا
ان کے سکیورٹی سربراہ کو گذشتہ سال نومبر میں میکسیکو کے حکام نے گرفتار کر لیا۔ لوپیز کے بارے میں ایسی اطلاع کی فراہمی جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا جا سکے، پر 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر تھا۔
© The Independent