اولمپکس سے فرانس کی معیشت کو فائدہ ملے گا: مرکزی بینک

فرانس کے مرکزی بینک نے جمعے کو کہا کہ ملک کی معیشت کو اولمپکس اور پیرالمپک کھیلوں سے کافی فائدہ ملے گا۔

نو اگست، 2024 کی اس تصویر میں فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس 2024 کے دوران ترک ایتھلیٹس میڈل ملنے کے بعد آیفل ٹاور کے سامنے موجود ہیں(اے ایف پی)

فرانس کے مرکزی بینک نے جمعے کو کہا کہ ملک کی معیشت کو پیرس اولمپکس 2024 اور پیرالمپکس کھیلوں سے کافی فائدہ ملے گا۔

دوسری سہ ماہی میں 0.3 فیصد اضافے کے بعد بینک ڈی فرانس نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں فرانسیسی معیشت تقریباً 0.5 فیصد بڑھے گی۔

اولمپک کھیلوں کا باضابطہ آغاز جولائی کے آخری ہفتے میں ہوا اور پیرالمپک کھیل ستمبر میں ختم ہوں گے۔

فرانس کے مرکزی بینک نے کھیلوں کے باعث اس نمو کی شرح 0.25 فیصد تک مقرر کر رکھی ہے۔

فرانس کے مرکزی بینک کی یہ پیش گوئی فرانس کے شماریاتی ادارے آئی این ایس ای ای کے اعداد و شمار کے مطابق ہے۔

 آئی این ایس ای ای کو توقع ہے کہ کھیلوں کی وجہ سے تیسری سہ ماہی کی ترقی میں 0.3 فیصد پوائنٹ تک ہو گی ، جس سے موجودہ سہ ماہی میں مجموعی شرح نمو 0.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ اولمپکس سے قبل فرانس میں کافی تشویش تھی کہ یہ  کھیل فرانسیسی معیشت پر بوجھ بن سکتے ہیں کیونکہ بہت سے سیاح جو عام طور پر پیرس کا دورہ کرتے ہیں وہ ان سے دور رہ رہے تھے۔

ایئر فرانس اور کئی ہوٹلوں کی انتظامیہ نے کہا کہ انہوں نے اولمپکس سے قبل بکنگ میں کمی دیکھی تھی۔

تاہم بنیک ڈی فرانس کا کہنا ہے کہ اس کی پیش گوئی کے بارے میں اب بھی کافی غیر یقینی صورت حال ہے اور جون اور جولائی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کوئی واضح فاتح سامنے نہ آنے کے بعد کھیلوں کے مثبت اثرات غیر یقینی سیاسی صورت حال سے منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بینک کے مطابق کھیلوں سے حاصل ہونے والا یہ مالی فائدہ عارضی ہو سکتا ہے۔

مرکزی بینک کے چیف اکانومسٹ اولیور گارنیئر نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مالی فائدہ ’چوتھی سہ ماہی تک زیادہ تر غائب ہو جائے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ