کے پی اور بلوچستان کے سنگم پر واقع سیاحتی مقام سیلیازہ

ہزاروں سیاح ژوب شہر کے قریب واقع اس تفریحی مقام کا عام دنوں کے علاوہ عید اور دوسرے تہواروں پر رخ کرتے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحد پر واقع مشہور سیاحتی اور تفریحی مقام سیلیازہ میں سیاح ہر موسم میں موجود نظر آتے ہیں۔

 اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کو کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ اور ژوب شہر کے قریب واقع اس تفریحی مقام کا عام دنوں کے علاوہ عید اور دوسرے تہواروں پر ہزاروں سیاح رخ کرتے ہیں۔

اس سیاحتی مقام پر سیب اور انگور کے علاوہ زیتون کے باغات کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کا موسم کافی خوش گوار ہوتا ہے۔

باغات کے علاوہ قریب ہی واقع پہاڑیوں سے چشمے کا صاف پانی سیاحوں کو اپنی طرف مبذول کرتا ہے۔

ان سارے قدرتی وسائل کے باوجود اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے سیاحوں کو بعض اوقات مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیلیازہ میں ایک سیاح علیم خان نے بتایا کہ ’اس جگہ کے نزدیک کوئی چھوٹا سا کھوکھا تک نہیں۔ یہاں سیاحوں کو ماچس یا نمک جیسی چھوٹی اشیا کے لیے بھی تقریباً 20 کلومیٹر دور ژوب جانا پڑتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید شکایت کی کہ اس سیاحی مقام پر واش روم اور صاف پانی کی سہولتیں بھی میسر نہیں۔ اسی طرح وہ یہاں پر سکیورٹی کے چیک پوائنٹس کابھی مطالبہ کرتے ہیں۔

سیلیازہ کی مقامی کمیٹی کے مطابق گذشتہ عید کے پہلے پانچ دنوں میں یہاں 10 ہزار سے زیادہ سیاح آئے تھے، جن میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے آنے والے بھی شامل تھے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ عید اور دوسرے تہواروں پر قریبی علاقوں کے رہنے والے یہاں سٹال لگاتے ہیں اور روٹی، چائے اور دوسرے چیزیں فروخت کرتے ہیں۔

’عید کے سیزن میں یہاں اتنا رش ہوتا ہے کہ ان پہاڑوں میں بھی آپ کو بیٹھنے کے لیے خالی جگہ مشکل سے ملتی ہے۔

’تب قریب گاؤں والے یہاں پر روٹی اور چائے بنانے کے لیے سامان لے آتے ہیں، جس سے وہ اتنی کمائی کر لیتے ہیں کہ دوسرے سیزن تک ان کے گھر کا خرچہ چل جاتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا