تحقیقاتی صحافت کی روسی ویب سائٹ کے مطابق صدر ولادی میر پوتن کے دو خفیہ بیٹے ہیں، جو دنیا کی نظروں سے دور ایک انتہائی محفوظ مینشن میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
ڈوزیئر سینٹر نامی صحافتی تنظیم کے مطابق نو سالہ ایون اور پانچ سالہ ولادی میر جونیئر سال کا بیشتر حصہ ماسکو کے شمال مغرب میں جھیل والڈائی کے قریب اپنے والد کے وسیع اور عالیشان مینشن میں گزارتے ہیں۔
ڈوزیئر سینٹر کا دعویٰ ہے کہ ان بچوں کی والدہ سابق اولمپک ردھمک جمناسٹ الینا کبایوا ہیں جن کے ایک دہائی سے پوتن کے ساتھ تعلقات ہیں جو ایک کھلا راز ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں بچے گورننس، آیاؤں، ٹیچرز اور کریملن فیڈرل گارڈ کے اہلکاروں سے گھرے رہتے ہیں اور ایک بڑے لیگو سیٹ اور آئی پیڈ کے ساتھ کھیلنے میں وقت گزارتے ہیں۔
ولادی ریزیڈنس کے عملے کے ایک رکن کی مدد سے مرتب کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’انہیں زیادہ تر اکیلے یا بڑوں کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے۔ وہ اپنے والدین کو صرف رات گئے ملتے ہیں۔‘
ان بچوں کے پالتو جانوروں میں دو بونے گھوڑے، خرگوش اور ایک سینٹ برنارڈ نسل کا کتا شامل ہیں، جن کی دیکھ بھال کریملن کے محافظ کرتے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں بچے پوتن کو ڈزنی کارٹون کی نقلیں اتار کر پریشان کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایون موسم بہار 2015 میں سوئس شہر لوگانو کے سینٹ اینا میٹرنٹی کلینک میں پیدا ہوئے تھے، جب کہ ولادی میر 2019 میں ماسکو میں پیدا ہوئے۔
پوتن نے کبھی عوامی سطح پر ان بچوں کا براہ راست کوئی حوالہ نہیں دیا۔ تاہم رواں ہفتے روسی صدر نے سائبیریا میں ایک سکول کے بچوں کو بتایا کہ ’میرے خاندان کے افراد اور چھوٹے بچے چینی زبان بھی بولتے ہیں۔‘
یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بچے انگریزی اور جرمن زبانیں بھی سیکھ رہے ہیں۔
ڈوزیئر سینٹر نے کہا کہ اسے ایون کی تصاویر ملی ہیں لیکن اخلاقی وجوہات کی بنا پر وہ انہیں شائع نہیں کرنا چاہتے۔
میشن میں عملے کو کمپاؤنڈ چھوڑنے سے منع کیا جاتا ہے لیکن ان وہ جم اور ٹینس کورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
یہاں عملے کو 6500 پاؤنڈ تنخواہ کی پیشکش کی جاتی ہے۔ ڈوزیئر سینٹر نے کہا کہ ٹرن اوور زیادہ تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پوتن کے ان بیٹوں کا سرکاری ڈیٹا بیس میں اندراج نہیں۔
بچپن سے ہی ان کی جعلی دستاویزات بنائی گئی ہیں، جن کا مقصد جاسوسوں اور ریاست کے تحفظ کرنے والے افراد کے لیے بنایا جانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا: ’ان کی تاریخ پیدائش صرف ان کے قریبی رشتہ داروں کو معلوم ہے۔ وہ باقاعدہ کمرشل پروازوں میں سفر نہیں کرتے بلکہ ان کے پاس الگ طیارے ہیں۔
’وہ کنڈرگارٹنز یا سکولوں میں بھی نہیں جاتے ہیں بلکہ ان کو نجی طور پر بھرتی کی گئی گورننس پڑھاتی ہیں، جو اسی رہائش گاہ میں رہتی ہیں اور جن کی حفاظت ایف ایس او کرتی ہے۔ وہ کشتیوں اور بکتر بند ٹرینوں پر بھی سفر کرتے ہیں۔‘
فروری اور مارچ میں یہ بچے کراسنایا پولیانا ریزورٹ کے قریب ایک پرتعیش رہائش گاہ میں منتقل ہو جاتے ہیں جہاں وہ سکِی کرنا سیکھ رہے ہیں۔
وہ جولائی اور اگست کو پرتعیش کشتی پر گزارتے ہیں، جو عام طور پر فن لینڈ، گلف، بحیرہ اسود اور روس کی شمالی جھیلوں پر تیرتی ہیں۔ دونوں لڑکے بکتر بند ٹرین یا پرائیویٹ جیٹ سے سفر کرتے ہیں۔
© The Independent