شارجہ: سینچورین گرباز اور راشد کی پانچ وکٹیں،جنوبی افریقہ سیریز ہار گیا

شارجہ میں جاری اس ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے عمدہ بولنگ اور پھر شاندار بیٹنگ سے حیران کر دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 20 ستمبر 2024 کو شارجہ میں افغانستان کے راشد خان نے پانچ وکٹیں لیں (فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ/ فیس بک)

افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنی حالیہ بڑی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو، صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

شارجہ میں جاری اس ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے عمدہ بولنگ اور پھر شاندار بیٹنگ سے حیران کر دیا۔

میزبان افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کی سینچری، رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی بدولت 311 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقی بلے باز اس سیریز میں دوسری مرتبہ بالکل ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 134 رنز ہی بنا سکی۔  اس طرح اسے اس میچ میں 177 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان کی فتح میں بلے بازوں کے ساتھ ساتھ بولرز نے بھی اہم کردار ادا کیا اور لیگ سپنر راشد خان پانچ وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے اپنی سالگراہ پر نو اووروں میں صرف 19 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ نوجوان ننگیالیہ نے بھی عمدہ بولنگ کی اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سیریز کے پہلے میچ کی طرح جمعے کو کھیلے گئے دوسری میچ میں بھی جنوبی افریقی بلے باز افغان بولرز کو شارجہ کی پچ پر سمجھنے میں ناکام دکھائی دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مہمان ٹیم کی جانب سے صرف کپتان بووما 38 اور زورزی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سیریز کے ابتدائی میچ میں ناکام ہونے والے اوپنر گرباز نے دوسری میچ میں گذشتہ حساب برابر کرتے ہوئے 110 گیندوں پر تین چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے بعد رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی نے تیز رفتار 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

اس طرح افغانستان نے بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف پہلی بار جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار دو میچز جیتے بلکہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں موجود کسی ٹیم کو بھی پہلی بار شکست دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ