انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود کپتان برقرار

شان مسعود کی کپتانی پر اس وقت سوال کھڑے ہوئے تھے جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ گذشتہ سال ٹیسٹ کپتان بنائے جانے کے بعد سے یہ ان کی مسلسل پانچویں ٹیسٹ شکست تھی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے موقع پر 20 اگست 2024 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے کپتان شان مسعود کا ایک انداز (عامر قریشی/ اے ایف پی)

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا ہے اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور انہیں منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نعمان علی پاکستان کے لیے دوسرے سپیشلسٹ سپن آپشن ہوں گے، جو ابرار احمد کے ساتھ ابتدائی ٹیسٹ کے لیے نامزد سکواڈ میں شامل ہیں۔

شان مسعود کی کپتانی پر اس وقت سوال کھڑے ہوگئے تھے جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ جب سے انہیں گذشتہ سال ٹیسٹ کپتان بنایا گیا ہے، یہ ان کی مسلسل پانچویں ٹیسٹ شکست تھی۔

پاکستان انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر خرم شہزاد کو شامل نہیں کر سکا، جو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران دائیں جانب لگنے والی چوٹ سے صحت یاب نہیں ہو سکے تھے۔

سلیکٹرز نے فاسٹ بولر محمد علی اور مڈل آرڈر کے بلے باز کامران غلام کو بھی شامل نہیں کیا، جو بنگلہ دیش سیریز کے دوران پاکستانی سکواڈ کا حصہ تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انگلینڈ کی ٹیم دو اکتوبر کو ملتان پہنچے گی اور وہاں سات سے 19 اکتوبر کے درمیان لگاتار ٹیسٹ میچز ہوں گے جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں ایک میچ ہونا تھا لیکن سٹیڈیم کو اگلے سال کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے سکواڈ کا ملتان میں پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے جس میں انگلینڈ چھٹے نمبر پر ہے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

2021 میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد سے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکا۔

اس کے بعد سے اس نے چھ ٹیسٹ میچوں میں شکست کھائی ہے، جس میں راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف دو صفر کی شکست شامل ہے۔

انگلینڈ نے آخری بار 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اس نے تین صفر سے کلین سوئپ کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ