لبنان پر اسرائیلی حملے: امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں فوج کو ’ایڈجسٹ‘ کرنے کا حکم

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں اپنی افواج کو ’ضرورت‘ کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

بیروت کے مضافات میں 27 ستمبر 2024 کو اسرائیلی فضائی حملے کے مقام پر امدادی کارکنان اور عام شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں اپنی افواج کو ’ضرورت‘ کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے (جو بائیڈن) نے پینٹاگون کو ہدایت کی کہ وہ خطے میں امریکی فوج کی پوزیشن کا جائزہ لے اور اسے ایڈجسٹ کرے تاکہ ڈیٹرنس میں اضافہ ہو، فورسز کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور امریکی مقاصد کی مکمل رینج کی حمایت کی جا سکے۔‘

بائیڈن نے خطے میں موجود امریکی سفارت خانوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ’مناسب طور پر تمام حفاظتی اقدامات‘ کریں۔

اسرائیل نے جمعے کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں فضائی حملے کیے جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے ’حزب اللہ کے صدر دفتر‘ کو نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی المنار ٹی وی کے مطابق ان حملوں میں کم از کم ایک شخص جان سے گیا جب کہ 50 افراد زخمی ہوئے۔

اے ایف پی نے حزب اللہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ’محفوظ‘ رہے ہیں۔

ایران، یمن اور بحرین میں مظاہرے

دوسری جانب لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے ایرانی شہروں اور یمنی دارالحکومت میں جمعے کو ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق تہران اور دیگر ایرانی شہروں میں ہونے والے مظاہرے حکام کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ تحریک کی حمایت ’اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت‘ کرنے کی اپیل پر کیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ مشرق وسطیٰ میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کے ’محور مزاحمت‘ کا حصہ ہے جنہوں نے فلسطینی گروپ حماس کی حمایت میں اسرائیل اور امریکی افواج کو نشانہ بنایا ہے۔

اس اتحاد میں یمن کے حوثی بھی شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل پر میزائل داغنے کے ایک دن بعد جمعے کو دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد کے احتجاج کا اہتمام کیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق صنعا میں، جہاں ایک دہائی سے حوثیوں کا قبضہ ہے، ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے، جن میں سے کئی نے رائفلیں اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا